غزل

.......

اب گناہ و ثواب بکتے ہیں

مان لیجے جناب بکتے ہیں

میری آنکھوں سے آکے لے جاؤ

ان دکانوں پہ خواب بکتے ہیں

پہلے پہلے غریب بکتے تھے

اب تو عزت مآب بکتے ہیں

بے ضمیروں کی راج نیتی میں

جاہ و منصب، خطاب بکتے ہیں

شیخ، واعظ، وزیر اور شاعر

سب یہاں پر جناب بکتے ہیں

دور تھا انقلاب آئے تھے

آج کل انقلاب بکتے ہیں

دل کی باتیں حبیب چھوٹی ہیں

دل بھی خانہ خراب بکتے ہیں

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست ستمبر 2026

Hijab Islami Aug-Sept 2026شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ فروری 2026

Hijab Islami Feb 2026شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146