اب ختم سب ترقی کے آثار ہوگئے
جاہل ہماری قوم کے سردار ہوگئے
ہونے لگا ہے کام مشینوں کے زور پر
مزدور اپنے شہر کے بیکار ہوگئے
سائے سے اپنے آپ ہی ڈرنے لگے ہیں لوگ
جب سے ہماری قوم میں غدار ہوگئے
اہل ہنر کی کوئی نہ قیمت ہے اور نہ قدر
جتنے ہوس پرست تھے فنکار ہوگئے
انصاف کی امید بھی ارشدؔ فضول ہے
منصف ہی قاتلوں کے طرفدار ہوگئے