غــزل

ڈاکٹر منیب حنفی، ناندیڑ

کم ظرف کا احساں نہ اٹھا کسرِ شان ہے

خو داریٔ غریب تو سونے کی کان ہے

عاشق یونہی نہیں ترے طرزِ بیان کے

باتوں میں چاشنی ہے تو لفظوں میں جان ہے

بھٹکے ہے مَن تِرا کیوں جہاں کے فریب سے

حق کی ڈگرپہ چل کہ یہی تیری شان ہے

اُن کی نظر میں بس وہی ٹھہرا ہے معتبر

جس کانہ اعتبار نہ عزت نہ مان ہے

فنکار تو نے اپنے کرم سے بنادیا

حنفی کے پاس فن ہے نہ حسن بیان ہے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146