غــــزل

کوثر قریشی

نہیں ہے ان کے لیے عشرتِ بہار نہیں

جنہیں خود اپنے ارادوں پہ اختیار نہیں

کہو نہ پھول دہکتے ہوئے شراروں کو

خزاں نے آگ لگائی ہے یہ بہار نہیں

اگر بہار ہمارے لیے نہیں نہ سہی

ہمیں بھی فرصتِ نظارئہ بہار نہیں

حرم کو دیر بنادیں صنم کو جانِ حرم

ذرا ہوس کے غلاموں کا اعتبار نہیں

یہ دل کی دھڑکنیں کیوں تیز ہوتی جاتی ہیں

قریب ہی تو کہیں جلوہ گاہِ یار نہیں

ابھی سے برق کی یہ شعلہ باریاں کیا خوب

ابھی بہار کی تمہید ہے بہار نہیں

اُدھر وفا پہ بھی کوثرؔ جبیں پہ سو شکنیں

ادھر یہ حال کہ تلخی بھی ناگوار نہیں!

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146