سانولی رنگت کو گورا کرنے کے لیے ایک کچا ٹماٹر کچل کر اس میں ایک بڑا چمچ چھاچھ ملائیں اور چہرے یا ہاتھ پاؤں پر جہاں کی جلد سانولی ہوگئی ہو، وہاں لگائیں۔ پھر آدھے گھنٹے کے بعد دھولیں۔ اس عمل کو روزانہ دہرائیں۔ رنگت گوری ہوجائے گی۔
چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے پوری دنیا میں بھاپ سے کام لیا جاتا ہے۔ تو پانی یا دودھ گرم کرتے وقت جب بھاپ اٹھ رہی ہو، تو چہرے پر بھاپ سے گرم سینک کریں۔ اس سے چہرہ صاف رہتا ہے۔
سر کے بال آدھی خوبصورتی ہوتے ہیں، لیکن جب یہ جھڑنے لگتے ہیں تو پریشانی ہونا لازمی سی بات ہے۔ توگنج پن سے بچنے کے لیے انار کے پتے پانی میں پیس کر سر پر لیپ کریں۔ اور ایک گھنٹے بعد شیمپو سے دھولیں۔ ہفتے میں تین بار یہ عمل دہرائیں۔
بالوں میں چمک لانے کے لیے سر دھونے کے بعد صاف پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور اس سے دوبارہ سر دھوئیں۔ تو آپ کے بالوں میں ایک نہایت عمدہ چمک اور ملائمت پیدا ہوجائے گی۔
ہلدی، نمک اور سرسوں کا تیل ملا کر منجن کرنے سے دانت صاف اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔ ll