فریج کی صفائی

؟؟؟

یہ تو سب جانتے ہیں کہ موسمِ گرما میں فریج اور ڈیپ فریزر کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے اس موسم میں اس کی صفائی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ بعض لوگ فریج کی صفائی کافی دنوں کے بعد کرتے ہیں۔ خاص طور پر گرمی کے موسم میں چیزیں پڑی ہوں تو فریج سے بو آنے لگتی ہے۔
فریج کی بو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نیم گرم پانی میں صابن یا واشنگ پاؤڈر ملے پانی میں فریج کے شیلف اور ریک باہر نکال کر انھیں صابن ملے پانی میں دھوئیں بعد ازاں انہیں خشک کرلیں۔ پھر صابن اور واشنگ پاؤڈر ملے پانی میں اسفنج گیلا کرکے فریج کی صفائی کریں۔اور پھر کسی صاف کپڑے کو پانی میں تر کرکے ہلکا سا نچوڑ لیں اور فریج کی صفائی کریں۔ ایک دو دفعہ کپڑا گیلا کرکے پھر فریج کی صفائی کریں۔ فریج کے ریک اور شیلف لگائیں۔ سامان دوبارہ رکھنے سے پہلے اچھی طرح تسلی کرلیں کہ فریج میں نمی نہ ہو۔ فریج کی صفائی کے فوراً بعد فریج کو جلدی سے آن نہ کریں بلکہ اسے ایک یا دو گھنٹے کے لیے خشک رہنے دیں۔ صفائی کے اس عمل کو شروع کرنے سے فریج کے پلگ کو ہولڈر سے نکال کر الگ کرلیں کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں کرنٹ لگ جانے کا خطرہ ہے۔ فریج میں سامان دوبارہ رکھنے سے قبل کسی کھلے برتن میں بیکنگ پاؤڈر رکھ کر اسے فریج کے اندر رکھ دیں۔ اس طرح کھانے کی بو بیکنگ پاؤڈر جذب کرلے گا۔ فریج کی کارکردگی کو دیرپا بنانے کے لیے ایک ہی وقت میں زیادہ چیزیں نہ رکھیں۔ فریج میں جتنا سامان کم ہوگا اس کی کولنگ اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ فریج استعمال کرتے وقت اگر تھوڑی احتیاط سے کام لیا جائے تو نہ صرف صفائی بلکہ بو جیسے مسائل سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146