قدرتی چیزوں سے حسن کی حفاظت

محمد سکندر، بانسبڑیا

اللہ تعالیٰ نے انسان کو تمام مخلوقات میں افضل و عاقل بھی بنایا اور حسین و جمیل بھی۔ لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم (ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر بنایا) کہہ کر اس نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اس بہترین ساخت یعنی حسن و صحت کی حفاظت کے سلسلہ میں بھی اس نے انسان کو بڑا حساس بنایا ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ زمانۂ قدیم سے ہی لوگ مختلف بیماریوں کا علاج قدرتی ذرائع سے کرتے آئے ہیں جو نہایت آسان، مفید، سستا اور بے ضرر ہے۔ قیمتی کاسمیٹکس اور انگریزی دواؤں کے مقابلہ میں آج بھی ان کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ ذیل میں ہم خواتین کے لیے چند آسان نسخے درج کرتے ہیں۔
— سنگترے کا چھلکا چہرے پر ملیں جلد کو تازگی بخشتا ہے۔
— جب دھوپ میں نکلنے سے رنگت سیاہ ہوجائے یا دھبے پڑجائیں تو انگور کو نچوڑ کر اس کے رس کو یا ناریل کے پانی کو چہرے پر ملیں اور تھوڑی دیر بعد جلد خشک ہونے پر پانی سے دھولیں۔
— جو کا آٹا اور تھوڑی سی بھوسی برابر وزن لے کر ایک ململ کی تھیلی میں سی لیں یہ جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ صابن کی جگہ استعمال کریں۔
— ایک پکا ہوا کھیرا لے کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر بیس منٹ تک بغیر ابالی ہوئی ملائی میں ملائیں۔ اس کے بعد دونوں کو نچوڑ لیں اور چہرے پر لگائیں۔ یہ چیز خوبصورت بنانے میں بے نظیر ہے۔
— ٹماٹر کو باریک پیس کر چہرے پر اچھی طرح ملیں اور دس منٹ بعد چہرہ کو اچھی طرح دھولیں چہرہ نکھر جائے گا۔
— لیمو جلد کو تروتازہ رکھنے میں کمال رکھتا ہے۔ آدھا لیموں لے کر اسے چہرے پر خوب ملیں تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں اپنی نکھری ہوئی رنگت دیکھ کر آپ کو حیرانی ہوگی۔
— روزانہ ایک چمچ زیتون کا تیل چہرے پر لگانے اور مساج کرنے سے تمام شکنیں دور ہوجاتی ہیں۔ گرم پانی میں تھوڑا سا نمک بھی شامل کرلیں اور روئی کے پھاہے کو شکن دار حصے پر ملیں جس قدر گرمی آپ برداشت کرسکیں اسی قدر گرم پانی لیں۔ پندرہ منٹ تک روئی کا پھایا سا بناکر رکھا رہنے دیں۔
— گاجر کا جوس ہر روز چہرہ پر لگا لینے سے چہرہ بالکل صاف ستھرا ہوجائے گا۔ اور گاجر کا جوس ہر روز پیا کریں۔
— خوبانی جلد کو نرم رکھتی ہے اور اسے غذائیت بخش کر حسن کو نکھارتی ہے۔
— تمام پھلوں کے رس کو ملا کر چھوٹا چمچہ لیمو کا ڈال دیں اور چہرہ پر مالش کریں دس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ چہرہ نکھر جائے گا۔
— گلاب اور سرسوں کے پھولوں کو نچوڑ کر چہرے پر اس کے رس کو لگائیں یا پنکھڑیاں چہرے پر ملیں چہرے کو رونق عطا کرے گا۔
— سیب کی پتلی قاشیں کاٹ کر تھوڑے سے پانی میں دھیمی آنچ پر نرم گودا سے بنالیں ٹھنڈا ہونے کے بعد چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد دھولیں۔
— پودینہ آپ کے حسن کا محافظ بھی ہے۔ چہرے کے داغ دھبوں، مہاسوں اور زائد تلوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے تازہ پودینہ خالص سرکہ کے ساتھ پیس کر چہرے پر چند دن پابندی سے لیپ کیا جائے ا س سے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ جلد کی رنگت صاف کرنے کے لیے پودینہ کو پانی میں جوش دے کر اس پانی سے منہ دھونے اور نہانے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔
اگر انسان کا نظام ہضم بہتر ہے تو سادہ غذا کھانے سے بھی چہرے پر رونق ہوتی ہے۔ چہرے پر قدرتی نکھار پیدا کرنے کے لیے غذائی طریقے سب سے بہتر ہیں۔ حسن کی حفاظت کے لیے جسے سیب، کھجور، بے دانہ، کوئی بھی بادام، گاجر، شہد، دودھ، مکھن، دہی، گھی، گوشت اور ہری سبزیاں وغیرہ صحت مند غذائیں ہیں جو چہرے کا رنگ اور رونق نکھارنے میں بہت مدد کرتے ہیں۔
قانون قدرت کے مطابق انسان کے اخلاق و کردار اور اس کے دل و دماغ کی طہارت و پاکیزگی نیک اور صالح زندگی وہ چیزیں ہیں جو معمولی سی غذا کھانے سے بھی چہرے کے نور او راس کی رونق کو برقرار رکھتی ہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146