قیمتی گھریلو ٹوٹکے

روحین سلطانہ

٭ اگر دودھ میں عرق لیموں ملاکر صبح وشام چہرے پر ملاجائے تو چہرہ نکھر جائے گا۔

٭ اگرپھل وغیرہ کھاناکھانے کے بعد کھایا جائے تو دانتو ں پر میل نہیں جمتا۔

٭ اگر منھ میں کوئی زخم نہ ہو اور منھ سے بدبو آئے تو سمجھ لیجئے کہ معدہ میں کچھ خرابی ہے۔

٭ شہد اور گرم پانی ملاکر پینے سے جسم کی بڑھی ہوئی چربی دور ہوجاتی ۔

٭ نمک اور شہد سے دانت صاف کیجئے ، دانت چمک اٹھیں گے۔

٭ اگر ہونٹوں پر سیاہی یا نیلاہٹ آگئی ہو تولیموں اور گلیسرین استعمال کریں۔

٭ اگر کہنی پر میل جم گیا ہو تو لیموں کاٹ کراس کے آدھے حصے میں کہنی رکھ کر لیموں کو گھمائیں ۔ تمام میل کہنی پر آجائے گ اور کہنی بالکل صاف ہوجائے گی۔

٭ اگر آٖ کے چہرے پر کیل مہاسے نکل آئیں تو آپ ایک اونس گلیسرین لے کر اس میں دو عدد لیموں نچوڑ لیجئے اور چہرے پر روزانہ ملئے، فائدہ پہنچے گا۔

٭ ہاتھ وغیرہ جل جائے تو چونے کے پانی میں شکر گھول کر لگانے سے آرامملتا ہے۔

٭ اگر کان میں پانی چلا جائے تو پیاز کے عرق کی دوچار بوندیں کان میں ڈال دیں ، درد نہیں ہوگا۔

٭ بکری کا دودھ بخار کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اگر بخار تیز ہو تو بکری کا دودھ ہاتھ پائوں اور سر پر ملئے، بخار فوراً اتر جائے گا۔

٭ گرمی میں اگر گوشت رکھنا ہوتو اسے سرکہ اور پانی سے تر کئے ہوئے کپڑوں میں لپیٹ دیجئے ، گوشت کافی دیر تک خراب نہیں ہوگا۔

٭ جہاںمکھیاں زیادہ پریشان کریں وہاں پودینہ لگا دیں تو مکھیاں نزدیک نہیں آئیںگی۔

٭ اگر کپڑوں پر پھلوں یا چائے کے داغ پڑگئے ہوں تو ان پر نمک چھڑک دیجئے۔

٭ المونیم کے برتنوں میںجلنے کا داغ پڑجائے تو ایک پیاز اس میں ابالیں ۔ جلا ہوا حصہ چھلکے کی طرح اوپر اٹھ آئے گا اور برتن بالکل صاف ہوجائے گا۔

٭ اگر حلق میں مچھلی کا کانٹا اٹک جائے تو لیموں کا رس پینے سے گل کر نیچے چلا جاتاہے۔

٭ انڈوں کی پڈنگ بناتے وقت تھوڑے سے خشک لیمو کے چھلکے پیس کر ملائیں، اس سے انڈوں کی بساند نہیں آئے گی۔

٭ دہی بڑے تل کر سادے پانی کے بجائے چھاچھ یا دہی کے پانی میں بھگودیں۔ دہی بڑے مزیدار بنیں گے۔

٭ روٹیاں پکاتے وقت خشکی کے آٹے کے بجائے میدہ استعمال کریں، روٹی سفید اور نرم بنیں گی۔

٭ چاشنی بناتے وقت اس میں آدھا لیمو نچوڑ دیں۔ شیرے کا میل صاف ہوجائے گا۔

٭ آلو کے کباب بناتے وقت آلوؤں میں تھوڑے سے ابلے ہوئے چاول ملادیں۔ کباب اچھے بنیں گے۔

٭ آلوؤں کی سبزی بنانے سے قبل انھیں کاٹ کر تھوڑی دیر نمک کے پانی میں بھگودیں، آلو خستہ اور ذائقہ دار ہوجائیں گے۔

٭ نمک دانی میں تھوڑے سے کچے چاول کے دانے ڈال دینے سے نمک میں سیلن نہیں آتی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں