قیمہ بھرے سالن

ماخوذ

قیمہ بھری مرچیں

اشیا: سبز موٹی مرچیں ایک سیر، قیمہ ڈیڑھ پاؤ، گھی آدھ پاؤ، پیاز ایک بڑی ڈلی، سرخ مرچ ادرک، ہلدی، نمک حسب پسند ، خشخاش، کھوپرا بادام دو دو تولہ، دھنیا، لونگ، الائچی، دارچینی ایک ایک ماشہ، دہی ایک پاؤ، پودینہ ، سبز دھنیا، حسب ضرورت۔

ترکیب: خشخاش، کھوپرا، بادام، دھنیا باریک پیس لیں، آدھے گھی میں آدھی پیاز تل کر ادرک لہسن سرخ مرچ، ہلدی ، نمک اور قیمہ دھوکر ڈال دیں۔ قیمہ کا پانی سوکھنے لگے تو بھون کر آدھ پاؤ پانی دے کر ڈھکن بند کردیں۔ پانی سوکھ جائے تو اتارلیں۔ مرچوں کو ڈنڈی سمیت دھوکر ایک طرف سے چیریں اور انگلی سے اندر کے بیج خارج کریں اور آدھے سے زیادہ قیمہ ان میں بھردیں اور دھاگے سے باندھ دیں۔ پھر گھی میں ان کو تل لیں۔ یہ پہلے سفید سفید ہوجائیں گی سرخ نہ ہونے دیں اور نکال لیں۔ باقی پیاز سرخ کرکے قیمہ ڈال کر ذرا سا بھونیں پھر مرچیں بچھادیں اوپر سے دہی ڈالیں اور ہرا مسالہ کتر کر ڈال دیں اور ڈھکن بند کردیں دس منٹ کے اندر پانی سوکھنے لگے کفگیر سے ہلاکر اتار لیں بہت لذیذ سالن ہے۔

قیمہ بھرے کریلے

اشیا: کریلے ایک سیر، قیمہ اور دیگر مسالے مندرجہ بالا۔

ترکیب: کریلوں کو چھیل کر نمک سے مل مل کر دھوئیں، تیار شدہ آدھا قیمہ بھر کر دھاگے سے باندھیں اور تل کر مرچوں کی طرح پکائیں یہ سالن مفید بھی ہوتا ہے۔

قیمہ بھرے ٹنڈے

ٹنڈے ایک سیر، قیمہ اور دیگر مسالے مندرجہ بالا۔

ترکیب: ٹنڈوں کو چھیل کر برابر کے دو ٹکڑے کرکے اندر کے بیچ وغیرہ نکالیں ان میں بھونا ہوا قیمہ بھر کر پکائیں ان میں ایک پاؤ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

قیمہ بھری ترائی

اشیا: ترائی چار عدد، قیمہ آسیر، دیگر مسالے مندرجہ بالا۔

ترکیب: کریلوں کی طرح پکتی ہیں، پانی بہت کم دیں۔

مکس ویجیلیبل

اشیا: ایک بڑا آلو ۲۰۰ گرام، بند گوبھی (تنے کو کاٹ لیں)یا آدھی چھوٹی بند گوبھی، ایک انچ ٹکڑوں میں کاٹ لیں، ۱۰۰ گرام بیبی کارن (۸-۷) ثابت رکھیں، آدھا کپ مٹر، ایک گاجر پاؤ انچ ٹکڑوں میں کاٹیں، آدھا کپ (۸-۱۰) فرنچ بین، آدھا انچ ٹکڑوں میں کاٹ لیں، ۱۵ چیری یا دو چھوٹے ٹماٹر چار ٹکڑوں میں کاٹ کر گودا نکال لیں۔

پیاز کا پیسٹ: ایک پیاز دو لونگ ، دو چھوٹی الائچی کے بیچ۔

ٹماٹر پیسٹ: دو ٹماٹر چوتھائی کپ دہی، پاؤ چمچ ہلدی، ایک چھوٹا چمچ نمک، چوتھائی چمچ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چھوٹا چمچ گرم مسالہ، آدھا چھوٹا چمچ دیگی مرچ۔

ترکیب: آلو چھیلیں اور میلسن اسکویر کی مدد سے گولیاں بنائیں، ایک کپ پانی، دو چھوٹے چمچ نمک اور آلو کی گولیاں ایک گہرے برتن میں ڈال کر پانچ منٹ کے لے مائیکرویو کریں، اسی پانی میں بند گوبھی، بیبی کارن، مٹر، گاجر اور فرنچ بین ڈالیں۔ ڈھک کر دو منٹ کے لیے مائیکرویو ابالیں۔ پھر نکالیں۔ تین بڑے چمچ تیل اور پیاز پیسٹ مائیکرویو باؤل میں رکھیں اور پانچ منٹ کے لیے ابالیں، ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں، ملائیں، سات منٹ کے لیے مائیکرویو کریں۔ آدھا کپ پانی اور سبزیاں ڈالیں۔ اچھے سے ملائیں، اور تین منٹ کے لے مائیکرویو کریں۔ پھر گرما گرم پیش کریں۔

کرسپی چکن

اشیا: ۴۰۰ گرام چکن (چھوٹی ٹانگیں)

میری نڈ: چار بڑے چمچ یا پگھلا ہوا مکھن، ڈیڑھ چھوٹے چمچ لہسن پیسٹ، ڈیڑھ چھوٹے چمچ لال مرچ پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچ زیرا پاؤڈر، دو چھوٹے چمچ دھنیا پاؤڈر، دو انچ کا دار چینی کا ٹکڑا (پیسیں) ایک بڑا چمچ میدا، ڈیڑھ چھوٹا چمچ نمک۔

بقیہ دوسری چیزیں: دو انڈے اچھے سے پھینٹ لیں، آدھا کپ سوکھے بریڈ کرم بس ۔

طریقہ: چکن دھوئیں، اور نیپکن پر سکھالیں، کانٹے سے سبھی جگہ گود دیں، میری نڈ کی سبھی اشیا چپٹے برتن (باول) میں ملالیں۔ میری نڈ میں چکن ڈالیں، اور چار گھنٹے یا رات بھر فرج میں رکھیں۔ میری نڈ جتنا زیادہ وقت کریں گے چکن اتنا ہی ذائقے دار ہوبنے گا۔ انڈے کو تھوڑا سا پھینٹ لیں۔ پاؤ چمچ نمک اور پاؤ چمچ لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھے سے ملا لیں۔بریڈ کرمبس پلیٹ میں پھیلادیں۔ چکن کی ہر ہر ٹانگ کو انڈے میں ڈبو کر بریڈ کرمبس میں رول کریں (گھمائیں)۔ مائیکرویو اوون کو ۲۰۰ سے زیادہ تاپ مان پر گرم کریں۔ چکن کو بیکنگ ڈش میں رکھ کر ایک بڑا چمچ تیل یا پگھلا ہوا مکھن چکن پر ڈالیں اور گرم (اوون) میں رکھ دیں۔ دوبارہ سے اوون کو ۲۰۰ ڈگری سے زیادہ تاپ مان پر ۶۰ منٹ کے لیے سیٹ کریں۔ پہلے ۲۰ منٹ کے لیے چکن بیک کریں۔ اب چکن کو پلٹ دیں اور ایک بڑا چمچ مکھن چھڑک دیں، بچے ہوئے ۲۰ منٹ پھر بیک کریں یا چکن پکنے تک پکائیں۔

مغز کے لڈو

اشیا: ۱۰۰ گرام خربوزے کے چھلے ہوئے مغز ، ۲۵۰ گرام ماوا، ۲۰۰ گرام پسی شکر، پستہ باریک کٹا ہوا۔

طریقہ: مغز کو پین میں سوکھا بھون لیں، ماوا اور شکر کو ملا کر گیس پر رکھیں، دھیمی آنچ میں شکر گھلنے تک چلائیں۔بھنے مغز کو مکسی میں دردرا پیسیں۔ ماوا کی تمام چیزوں کو ملاکر لڈو بنالیں۔ پستہ اور خربوزے کے بیج سے سجا کر پیش کیا جائے۔

طاقتور ہربل لڈو

اشیا: ۱۰۰ گرام سونٹھ، ۲۵ گرام اجوائن، ۲۵ گرام میتھی کے دانے، آدھا کلو گیہوں کا آٹا، آدھا کلو بورا، ۲۵۰ گرام دیسی گھی۔

ترکیب: میتھی اور اجوائن کو صاف کرکے سوکھا بھون لیں، گھی گرم کرکے آٹے کو گلابی بھون لیں، تھوڑے سے گھی میں سونٹھ کو بھی بھون لیں، ساری چیزوں کو ملا کر دودھ کا چھینٹا دیتے ہوئے لڈو بنالیں۔ سردی کے موسم میں روز صبح ایک لڈو کھائیں۔ اس سے کمر درد سے بھی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں