لذیذپکوان!

ماخوذ

بھنا بالٹی گوشت

اجزاء:بکرے کا گوشت: ایک کلو (بغیر ہڈی کے)، ٹماٹر: دو سے تین عدد، دہی: آدھا کپ، ادرک: ایک انچ ٹکڑا، لہسن: ایک گٹھی (ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنالیں)، ہری مرچ: چار سے پانچ عدد، ہرا دھنیا: ایک گٹھی، کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچا، گرم مسالا: آدھا چائے کا چمچا، ہلدی: آدھا چمچا، زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچا، پانی: دو کپ ، نمک: حسبِ ذائقہ ، تیل: حسبِ ضرورت۔

ترکیب: ایک دیگچی میں حسبِ ضرورت تیل لیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اسے بھونیں۔ جب یہ پیسٹ ہلکا گولڈن براؤن ہوجائے تو اس میں گوشت ڈال دیں۔ پھر گوشت کو پانچ منٹ تک بھونیں۔ گوشت بھوننے کے بعد اس میں ہلدی، ٹماٹر اور دہی شامل کرلیں۔ اب اس میں دو کپ پانی ڈالیں اور دیگچی کو ڈھک دیں تاکہ گوشت گل جائے۔ جب گوشت پک جائے تو اس میں کالی مرچ، زیرہ پاؤڈر اور گرم مسالا ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں اور چولہا ہلکی آنچ پر کردیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو پھر اسے ہری مرچ اور ہرے دھنیے کے ساتھ سرو کریں۔

بیف روسٹ

اجزاء: بڑے یا بکرے کا گوشت: (ثا بت ٹکڑا، بغیر ہڈی) دو کلو، کالی مرچ : دو کھانے کے چمچے، زیرہ پاؤڈر: دو کھا نے کا چمچے، ہری مرچ: (پیس لیں ) دو کھانے کا چمچے ، نمک : حسب ذائقہ، دہی: ایک کپ، گرم مسالا پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچا ، ہلدی: آدھا چمچا ، ثابت دھنیہ پاؤڈر: ایک چمچا، پپیتا: (گوشت گلانے کے لیے) دو کھانے کے چمچے ، پانی: حسب ضرورت، تیل: آدھی کڑاہی ۔

ترکیب: گوشت کو چھری کی مدد سے کٹ لگالیں، تاکہ مسالا اندر تک رچ بس جائے۔ اب اس میں تمام مصالحے لگا کر چار سے پانچ گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں تاکہ مسالا اور گوشت یکجان ہو جائیں۔ اب ایک بڑی دیگچی میں پانی گرم کریں اور اس دیگچی کے اوپر (چاولوں میں استعمال ہونے والا) چھنا رکھ دیں اور اسی کے اوپر گوشت کا ٹکڑا رکھیں اور اسے ڈھکن سے کور کر دیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو ایک الگ سی دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں گوشت کو دس سے پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔ بیف روسٹ تیار ہے، اسے گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

مرچ گوشت

اجزاء:گوشت: آدھا کلو (بغیر ہڈی)، دہی: آدھا کپ، پیاز: دو عدد، ادرک، لہسن: (پیسٹ) ایک ایک کھانے کا چمچا ، کالی مرچ: (پسی ہوئی) ایک چمچا، گرم مسالا: ایک چمچا، کڑی پتہ: چار پتے، ہری مرچ: بارہ سے پندرہ عدد، ثابت لال مرچ: بارہ سے پندرہ عدد، نمک: حسب ذائقہ ، ہرا دھنیہ : ایک گٹھی، لیموں: ایک عدد، پانی: ڈیڑھ کپ، تیل: تین کھانے کے چمچے۔

ترکیب: ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا گولڈن براؤن کرلیں۔ اب اس میں گوشت، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور نمک شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب گوشت گل جائے تو اس میں دہی ڈال دیں۔ اب ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور ہری، ثابت لال مرچوں کو ہلکا فرائی کریں اور اسے گوشت میں شامل کردیں۔ اس کے بعد اس میں کالی مرچ، گرم مسالا، ہرا دھنیہ اور لیموں کو رس شامل کریں اور پانچ سے سات منٹ تک ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔ لیجیے مرچ گوشت کھانے کے لیے تیار ہے ۔

بھوپالی اچار گوشت

اجزاء:گوشت: ایک کلو، ٹماٹر: تین سے چار عدد، زیرہ : ایک چائے کا چمچا، سونف: ایک چائے کا چمچا ، رائی: ایک چائے کا چمچا، کلونجی: آدھا چائے کا چمچا، پسا دھنیہ: دو کھا نے کے چمچا، دہی: آدھا پاؤ، پیاز: چار عدد بڑے سائز کی (پسی ہوئی)، ادرک لہسن کا پیسٹ : دو چائے کے چمچے، قصوری میتھی: ایک کھانے کا چمچا، ہلدی : آدھا چائے کا چمچا، ہری مرچ: چھے عدد، نمک: ایک چائے کا چمچا، لیموں کا رس: آدھا کپ، گھی: ایک کپ۔

ترکیب: گوشت کو ادرک اور لہسن کے پیسٹ کے ساتھ ابال لیں۔ اب گھی گرم کرکے اس میں پسی ہوئی پیاز شامل کریں۔ پھر اس میں زیرہ، سونف، رائی، کلونجی، نمک، قصوری میتھی، ہلدی ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں ٹماٹر اور گوشت ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو دہی، ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔ جب سالن گھی چھوڑ دے تو آخر میں ہرے دھنیے سے گارنش کریں۔ مزے دار بھوپالی اچار گوشت کھانے کے لیے تیار ہے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146