بیف نہاری
اجزاء:گوشت2 کلو، ادرک پیسٹ1 کھانے کا چمچہ،لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ،پیاز 3-4 عدد(سلائس کاٹ لیں)، آٹا 1 کپ، سونٹھ کا ٹکڑا 1 عدد(بڑا)،سونف 1.1/2 کھانے کا چمچہ، گرم مصالحہ پاؤڈر 1.1/2 کھانے کا چمچہ،بڑی الائچی 3-4 عدد،بادیان کے پھول 3 عدد،سرخ مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچے،تیل حسب ضرورت،نمک حسب ذائقہ،ہرادھنیا‘ادرک‘پودینہ‘لیموںگارنشگ کے لیے۔
ترکیب:ململ کے کپڑے میں سونٹھ کا ٹکڑا‘ سونف‘ گرم مصالحہ پاؤڈر‘بڑی الائچی‘بادیان کے پھول ڈال کر پوٹلی تیار کرلیں۔پتیلی میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔گوشت ادرک‘لہسن پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں۔گوشت بھوننے کے بعد اس میں لال مرچ پاؤڈر اور تیار کی ہوئی پوٹلی ڈال کر دوبارہ بھونیں 4-5 گلاس پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں گوشت گل جائے تو ایک کپ پانی میں آٹا گھو ل کر اس میں ڈالیں مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے تیز آنچ پر پکائیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں۔تھوڑی دیر کے بعد آنچ دھیمی کرکے ڈھکن ڈھک کر روغن اوپر آنے تک پکائیں۔مزیدار بیف نہاری تیار ہے۔سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے‘ادرک پودینے اور لیموں سے گارنش کرکے سرو کریں۔