لذیذ پکوان!

ادارہ

شاہی ٹکڑے
اجزاء:ڈبل روٹی 8سلائسز، کنڈینسڈملک 397 گرام،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ، چینی آدھا کھانے کاچمچ ایک پاؤ، بادام 15عدد باریک کٹے ہوئے،چھوٹی الائچی 4عدد باریک کچلی ہوئی،گھی حسبِ ضرورت، چاندی کے ورق حسبِ ضرورت۔
ترکیب:ڈبل روٹی کے سات سلائسز لیں اور ان کے کنارے کاٹ کر ہر ٹوسٹ کے دو برابر ٹکڑے کاٹ لیں ۔ پھر فرائنگ پین میں گھی گرم کر کے ان سلائسز کو ڈیپ فرائی کر لیں، جب دونوں طرف سے بادامی رنگ کے ہوجائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر پھیلا دیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔اب دودھ، کارن فلور، الائچی اور چینی کو فرائنگ پین میں ڈال کر ہلکا سا پکالیں۔ جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور اسے فرائی کیے ہوئے سلائسز کے اوپر ڈال دیں۔ اوپر سے بادام چھڑک دیں اور خوبصورت ڈش میں چاندی کے ورق لگاکر مزیدار خستہ شاہی ٹکڑے پیش کریں۔
چکن ریشمی کباب
اجزاء:چکن کا قیمہ آدھا کلو (گرائنڈ کیا ہوا)،لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ،پیاز(کٹی ہوئی) ایک عدد،کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ،الائچی(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ،سفید زیرہ پائوڈر آدھاچائے کا چمچ، کالا ز یرہ پائوڈر آدھاچائے کا چمچ،لال مرچ ایک چائے کا چمچ،دار چینی پائوڈر آدھا چائے کا چمچ،سفید مرچ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ،کریم تین چائے کے چمچ، دہی تین چائے کے چمچ،بیکنگ پائوڈر ایک چٹکی، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) پانچ عدد، تیل تین کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:سب سے پہلے چوپر لیں اور اس میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اس کے بعد ہاتھوں کو تیل کی مدد سے گریس کرکے قیمے کی بالز بنالیں اور ان کو سیخ پر لگا کر کباب کی شکل دے دیں۔ اب اسے کوئلوں پر پکائیں، بیک کرلیں یا پھر فرائی کرکے کوئلوں کا دھواں دے لیں۔ جب کباب تیار ہوجائیں تو سرونگ پلیٹ میں رکھ کر سبزیوں سے گارنش کرکے پیش کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146