لوکی کا حلوہ
اشیاء: میٹھا لوکی ایک عدد، الائچی چار عدد، کٹا ہوا ناریل پچاس گرام، کھویا ۱۵۰ گرام، شکر ۵۰۰ گرام، کیوڑہ چند قطرہ، پستہ بادام کٹا ہوا ۲۵ گرام، دودھ ۲۵۰ گرام، گھی ۲۵۰ گرام۔
ترکیب: لوکی کو کدو کش کرلیں۔ ایک کڑھائی میں دودھ اور کدوکش کیا ہوا لوکی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلا لیں۔ جب لوکی گل جائے تو اتار لیں۔
اب دوسرے برتن میں گھی گرم کر کے الائچی ڈالیں دو تین منٹ بعد اس میں کھویا ڈال کر بھونیں اس کے بعد اس میں لوکی ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب خوشبو آنے لگے تو اس میں شکر ملا لیں پھر میوہ ڈالیں۔ آخر میں کیوڑہ ڈال کر اتار لیں مزیدار لوکی کا حلوہ تیار ہے۔ گرما گرم کھائیں اور یاد کریں۔
گرین فش
اشیاء: پمفرٹ مچھلی آدھا کلو (ٹکڑے کروالیں) ہرا دھنیا دو گڈی، ہری مرچ بارہ عدد، نمک حسب پسند، لیموں چار عدد، لہسن ایک پوتھی۔ ہلدی لال مرچ آدھا آدھا چائے کا چمچہ، ٹماٹر دو عدد، کڑی پتہ چھ عدد، تیل حسب ضرورت، آدھا چمچہ میتھی دانہ دانہ۔
ترکیب: ٹماٹر، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لہسن کو ملا کر باریک گرینڈ کرلیں۔ مچھلی میں آٹا لگا کر اچھی طرح دھولیں۔ بیسن میں ایک کھانے کا چمچہ تیل گرم کریں، اس میں میتھی دانہ ڈال کر دو تین منٹ بعد اس میں کڑی پتہ اور مسالا ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ پھر اس میں آدھا کپ پانی ڈالیں۔
الگ فرائی پین میں تیل گرم کریں۔ مچھلی میں ہلدی لال مرچ اور نمک ملا کر فرائی کریں۔ فرائی ہوجائے تو چٹنی والے پین میں پھیلا کر ڈال د یں۔ سب سے اوپر لیموں کا رس ڈالیں اور ہلکی آنچ ہر دم پر لگا دیں۔ تھوڑی دیر بعد اس کو پلٹ دیں۔ اوپر سے ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈالیں جب یہ پک جائے تو اُبلے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔lll