لذیذ پکوان

ترتیب و پیشکش: ادارہ

لاثانی پلاؤ
اجزاء:
گوشت : ایک کلو (بکرے کا)
چاول : تین پاؤ
گھی : ایک کپ
ہری مرچ : آٹھ سے دس عدد (موٹا پیس لیں)
پیاز : تین عدد (ایک ثابت دو سلائس کاٹ لیں)
دہی : ایک کپ
کالا زیرہ : ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ : آٹھ عدد
دار چینی : دو ٹکڑے
بڑی اور چھوٹی الائچی: چار عدد
سونف ثابت: ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ثابت: ڈیڑھ چائے کا چمچ
ثابت دھنیا : ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن : ڈیڑھ چائے کا چمچ (موٹا کوٹ لیں)
لیموں کا رس : دو چائے کا چمچ
زردے کا رنگ : ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک : حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت میں تمام ثابت گرم مصالحہ، ثابت پیاز، سونف، سفید زیرہ، ثابت دھنیا، ادرک لہسن ملالیں اور آٹھ گلاس پانی ملالیں اور پکنے کے لیے رکھ دیں۔ پہلے آنچ تیز کردیں جب اُبال آئے تو آنچ درمیانی کردیں۔ اس وقت تک پکائیں کہ گوشت گل جائے اور یخنی ساڑھے چار یا پانچ گلاس رہ جائے۔ گوشت الگ کرلیں یخنی چھان لیں۔ اب ایک دیگچی میں گھی گرم کریں۔ پیاز براؤن کریں۔ اس میں گوشت اور ہری مرچ شامل کریں اور تھوڑا بھونیں پھر دہی بھی ملالیں اور ساتھ ہی یخنی بھی شامل کرلیں اور چاول ڈال کر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو اور چاول بھی گل جائیں تو اوپر سے کالا زیرہ اور ہرا دھنیا اور تھوڑی براؤن پیاز چھڑکیں۔ زردے کے رنگ کو لیموں کے رس میں ملالیں اور وہ بھی چھڑک دیں اور پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
مزیدار قیمہ بیگن
اجزاء:
چکن قیمہ : ایک پاؤ
بینگن (گول کاٹ لیں) آدھا کلو
سویا ساس : ایک چائے کا چمچ
چکن کیوب: ایک عدد
ادرک : ایک چائے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی)
انڈا : ایک عدد
اجی نو موتو : آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
قیمہ دھوکر ایک پیالے میں رکھ لیں۔ اب اس قیمے میں ملائیں سویا ساس، اجی نو موتو، چکن کیوب، ادرک اور انڈے کی زردی، سب اجزا کو خوب مکس کریں۔ بینگن کے موٹے قتلے کاٹیں اور ہر قتلے کا بیچ سے اس طرح دبائیں کہ ایک طرف سے جڑے رہیں۔ پھر ان قتلوں کے درمیان قیمہ رکھ کر دبائیں، سینڈویچ کی طرح۔ انڈے کی زردی اور سفیدی اچھی طرح پھینٹ کر اس میں ایک ایک کھانے کا چمچ میدہ اور کارن فلور ملا کر دوبارا پھینٹ لیں۔ بینگن چکن کے سینڈوچز، اب اس اوپر والے محلول میں ڈبو کر گرم تیل میں گولڈن براؤن کر کے چائنیز ساس کے ساتھ نوش فرمائیں۔
بٹر چکن
اشیاء:
چکن : (بون لیس) ایک پاؤ
دہی : چار کھانے کے چمچے
نیسلے کریم : ایک پیکٹ
پیاز : ایک عدد (پیس لیں)
تندوری مصالحہ : دو کھانے کے چمچے
تیل : دو کھانے کے چمچے
ادرک/ لہسن پیسٹ: ایک چائے کا چمچہ
نمک : حسب ذائقہ
ترکیب:چکن کو تندروی مصالحہ، دہی، نمک لگا کر آدھا گھنٹہ میری نیٹ کرنے کے لیے رکھ لیں۔ اب تیل گرم کر کے پسی ہوئی پیاز پانچ منٹ کے لیے بھون لیں۔ میری نیٹڈ چکن ڈال دیں۔ اچھی طرح بھون کر جب تک دہی کا پانی خشک ہوجائے اب اس میں نیسلے کریم ڈال دیں اور آنچ کو ہلکا کر دیں۔ دس منٹ بعد جب تیل اوپر آجائے تو چولھا بند کردیں۔
چکن گارلک
ضروری اشیاء:
چکن : ایک کلو (بون لیس)
انڈا : ایک عدد
چائنیز نمک: ایک کھانے کا چمچہ
نمک : حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ
کارن فلور : تین کھانے کے چمچے
سویا ساس : ایک کھانے کا چمچہ
تِل : حسب ضرورت
تیل : تلنے کے لیے
ترکیب:چکن کو چائنیز نمک، نمک، لال مرچ پاؤڈر، کارن فلور، سویا ساس اور انڈا لگا کر ڈیڑھ گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرلیں۔ پھر تیل گرم کرکے چکن کو تل لیں۔
ساس کے اجزاء:
لہسن : آٹھ جوے
گول لال مرچ : آٹھ عدد
ٹماٹر کیچپ : آدھا کپ
چلی گارلک ساس: آدھا کپ
ترکیب:سب سے پہلے لہسن اور لال مرچ کو گرائنڈ کرلیں اور گرائنڈ کرنے کے بعد ایک کپ پانی ملادیں۔ اس کے بعد تیل گرم کریں۔ گارلک ساس، کیچپ اور گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ ڈال کر گاڑھی ساس بنالیں۔ پھر چکن ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں۔ اوپر سے تل چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔
برین گرین کری
ضروری اشیاء:
مغز : دو عدد (کیوبز میں کاٹ لیں)
ہرا مصالحہ : دو کھانے کے چمچے
ٹماٹر : دو عدد (باریک کاٹ لیں)
تیل : ایک کھانے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر: ڈیڑھ چائے کا چمچہ
پیاز : دو عدد (آملیٹ کی طرح کاٹ لیں)
ہلدی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ
نمک : حسب ذائقہ
ترکیب: سب سے پہلے تیل گرم کریں اور پیاز کو کچی پکی فرائی کرلیں۔ اس کے بعد ہرا مصالحہ ہلدی ڈال کر بھون لیں۔ پھر ٹماٹر ڈال کر ہلکا سا بھوننے کے بعد مغز ڈال دیں اور بھونیں۔ آخر میں گرم مصالحہ، ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں