لذیذ پکوان

ترتیب و پیشکش: زینب جعفری

کھٹا میٹھا گوشت کا سالن

اجزاء:

بیف: ۳۵۰ گرام

کارن فلور: دو کھانے کے چمچ

انڈے: دو عدد

نمک: ایک چائے والا چمچ

ہری پیاز: دو عدد

لال اورسبز مرچ: ایک ایک عدد

لہسن: دو جوئے

انناس: ۴۵۰ گرام والا ڈبہ

ترکیب:

٭بیف کے ٹکڑوں پر نمک لگا کر رکھ دیں۔ پھر انڈوں میں ڈبو ڈبو کر کارن فلور میں رول کر کے ڈیپ فرائی کرلیں۔

٭مرچوں کو چوکور ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ہری پیاز کو بھی لمبا کاٹ لیں۔

٭ ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے لہسن و مرچیں و پیاز ہلکا فرائی کریں۔ پھر انناس کے ٹکڑے بھی شامل کر کے دو منٹ پکائیں۔

٭ کھٹی میٹھی چٹنی کے اجزاء ایک پیالے میں گھول کر سبزیوں پر ڈال دیں۔ اور پکا کر گاڑھا کر لیں۔ گوشت کے فرائی شدہ ٹکڑے شامل کر کے دو منٹ پکائیں۔

سویٹ اینڈ ساور ساس (کھٹی میٹھی چٹنی) کے اجزاء درج ذیل ہیں۔

سرکہ: آدھا کپ

پانی یا چکن باتھ: ایک کپ

ٹماٹر کیچپ: تین چار کپ

سویا ساس: دو کھانے کے چمچ

چینی : آدھا کپ

نمک: آدھا کھانے کا چمچ

کارن فلور: دو کھانے کے چمچ

سب کو ملا لیں اور پکاکر گاڑھا کرلیں۔

مرغ چھولے

اجزاء:

چکن : ایک کلو

سفید چنے: (ابلے ہوئے) ایک پیالی

نمک : حسب ذائقہ

ادرک لہسن : (پسا ہوا) دو کھانے کے چمچ

پیاز: (باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی

ٹماٹر: (چو کور کٹے ہوئے) تین عدد درمیانے

کالی مرچ: (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ

دھنیا: (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ

سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ

ہلدی: (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ

ڈالڈا VTF: بناسپتی آدھی پیالی

سجانے کے لیے:

٭ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) تین سے چار عدد

٭ ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) آدھی گٹھی

ترکیب:

٭ دیگچی میں بناسپتی کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لیے ہلکا سا گرم کر کے پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔ پھر ادرک لہسن اور کالی مرچ ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔ نمک دھنیا، زیرہ، ہلدی اور چکن ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ بناسپتی علیحدہ سے نظر آنے لگے۔ چنے ڈال کر دو پیالی پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ تک پکائیں۔

پریزنٹیشن:ڈش میںنکال کر ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک دیں اور نان کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

ٹپ: چنوں کو ابالنے کے لیے انہیں اچھی طرح دھوکر آدھا چائے کا چمچہ میٹھا سوڈا ڈال کر دو گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ دوبارہ دھوکر تین سے چار پیالی صاف پانی ڈال کر اتنی دیر ابالیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔

جھینگا میتھی کڑاہی

اجزاء:

جھینگے : (فرائی کئے ہوئے) ۱۵۰ گرام

پیاز: (باریک کٹے ہوئے) دو عدد

تازہ میتھی: ایک گڈی

ٹماٹر: (درمیانے سائز کے) دو عدد

لہسن و ادرک کا پیسٹ: تین چائے کا چمچ

میتھی پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

نمک: حسب پسند

پسی لال مرچ: ایک چائے کا چمچ

پنیر: (کیوبز میں کاٹ کر) ڈیڑھ کپ

ثابت لال مرچ: تین سے چار عدد

لیموں کا رس: ایک کھانے کا چمچ

ہرا دھنیا: ایک کھانے کا چمچ

کوکنگ آئل: چار کھانے کے چمچ

ترکیب:

کڑاہی میں آئل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر لائٹ براؤن کرلیں پھر ٹماٹر ڈال کر دو منٹ بھونیں، اب اس میں ادرک و لہسن پسی لال مرچ، نمک پنیر، تازہ میتھی کے پتے، میتھی پاؤڈر، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر تین منٹ تک فرائی کرلیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ اب فرائی کیے ہوئے جھینگے، ثابت لال مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر جھینگے اچھی طرح بھون لیں۔ آخر میں لیموں کا رس چھڑکیں اور سرونگ باؤل میں ڈال کر ابلے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

سلونی بریانی

اجزاء:

چکن: ایک کلو

چاول: ایک کلو

پیاز: چار عدد

نمک: حسب ذائقہ

ہرا دھنیا: ایک کپ

پودینہ: ایک کھانے کا چمچ

لہسن ادرک پیسٹ: دو کھانے کے چمچ

لال مرچ: دو کھانے کے چمچ

سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچ

پسا دھنیا: ایک چائے کا چمچ

ٹماٹر: آدھا کلو

آلو بخارے: دس سے بارہ عدد

تیل: ڈیڑھ کپ

ترکیب:ایک پین میں ڈیڑھ کپ تیل لیں۔ اس میں پیاز ڈال کر براؤن کریں پھر اس میں ٹماٹر، گرم مصالحہ، پسا ہوا دھنیا، نمک اور لال مرچ ڈال کر بھونیں۔ تقریباً تین منٹ بعد چکن ڈال کر بھونیں اور گلنے دیں۔ آلو بخارے ڈالیں، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر پکنے دیں۔

٭ ایک پتیلی میں چاول ایک کنی تک ابال لیں، جب چاول ابل جائیں تو باری باری تیار چکن اور چاولوں کی تہہ لگا کر پانچ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ مزیدار سلونی بریانی پیش کریں۔

ہری پیاز کوفتہ

اجزاء:

قیمہ: ایک پاؤ

ہری پیاز: (باریک کتری ہوئی) چار کھانے کے چمچ

انڈا: ایک عدد

اجینو موتو: آدھا چائے کا چمچ

کارن فلور: دو کھانے کا چمچ

ادرک (باریک کتری ہوئی) دو چائے کے چمچ

سویا ساس: ڈیڑھ کھانے کا چمچ

پسی سیاہ مرچ: حسب پسند

نمک: حسب ذائقہ

ڈبل روٹی کا چورا: حسب ضرورت

کوکنگ آئل: فرائی کے لیے

ترکیب:دو کھانے کے چمچ پانی میں کارن فلور گھول کر قیمے اور ہری پیاز کے ساتھ ملا دیں۔ ساتھ ہی دیگر تمام مسالے اور انڈا بھی پھینٹ کر شامل کرلیں۔ اس تمام آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے نرم کرلیں اور اخروٹ کے سائز کے چھوٹے چھوٹے کوفتے تیار کرلیں۔ کڑاہی میں آئل گرم کر کے ان کوفتوں کو ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹتے ہوئے سنہری فرائی کرلیں اور شام کی چائے کے ساتھ نوش فرمائیں، اگر تل لگانا مقصود ہو تو پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرنے کی بجائے کوفتوں کو تلوں میں رول کریں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں