لذیذ پکوان

ترتیب و پیشکش: زینب الغزالی

جھینگا رائس

ضروری اشیاء:

جھینگے: ڈیڑھ کلو (صاف کر کے دھولیں)

پیاز : دو عدد (درمیانی کاٹ لیں)

ہری مرچ: ایک کھانے کا چمچہ (کٹی ہوئی)

سویا: ایک چھوٹی گھٹی یا چار کھانے کے چمچے

دھنیا: ایک گھٹی کٹی ہوئی

تیل: ایک پیالی

چاول: ڈیڑھ کلو

کالی مرچ : پانچ دانے (ثابت)

دار چینی: پانچ چھوٹے ٹکڑے

الائچی: پانچ دانے

نمک: حسب ذائقہ

ترکیب:

تیل گرم کر کے اس میں ثابت گرم مصالحہ اور پیاز ڈالیں۔ ساتھ ہی جھینگے بھی ڈال دیں۔ جھینگے ہلکے گلابی ہوں تو ہری مرچ، نمک، ہرا دھنیا اور سویا کاٹ کر ڈالیں۔ تھوڑا ہلا کر چاول ڈال دیں۔ اب پانی خشک ہوجائے تو دم پر رکھیں۔ تقریباً پندرہ منٹ تک دم دے کر بند کردیں۔

بگھاری مچھلی

ضروری اشیاء:

مچھلی: ایک کلو (قتلے کٹوالیں)

دہی: ایک کپ

لالچ مرچ پاؤڈر: دو چائے کے چمچے

سفید زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ

لہسن، ادرک پیسٹ: ایک کھانے کا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچہ

تیل: حسب ضرورت

کڑی پتہ: چند پتے

میتھی دانہ: چند دانے

ثابت خشک لال مرچ: چھ عدد

ہری مرچ: دو عدد

ثابت سفید زیرہ: ایک چائے کا چمچہ

ترکیب:

مچھلی کو اچھی طرح دھولیں اور اس پر لہسن، ادرک کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤدر، سفید زیرہ پاؤڈر، نمک لگادیں اور آدھے گھنٹے میرینیٹ ہونے دیں۔ آدھے گھنٹے بعد تیل گرم کر کے مچھلی کے قتلوں کو ڈیپ فرائی کریں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔

دہی کو ہری مرچ کے ساتھ گرائنڈ کرلیں (بغیر پانی ڈالے)۔ اس کے بعد دہی کو پیالے میں نکال لیں اور اس میں مچھلی کے فرائی کیے ہوئے قتلے ڈال دیں۔ فرائی پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر گرم کر کے اس میں میتھی دانہ، سفید زیرہ، ثابت مرچ اور کڑی پتہ ڈال کر بگھار تیار کریں اور دہی اور مچھلی کے آمیزے پر بگھار لگا دیں۔ منفرد اور مزیدار بگھاری مچھلی تیار ہے۔ سلاد اور سادے ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

لیمن چکن

ضروری اشیاء: (پہلا پارٹ )

چکن بریسٹ: دو عدد

انڈہ: آدھا پھینٹا ہوا

نمک: آدھا چائے کا چمچہ

کالی مرچ: آدھاچائے کا چمچہ

سویا ساس: ایک چائے کا چمچہ

تیل: آدھا چائے کا چمچہ

(دوسرا پارٹ)

میدہ: دو کھانے کے چمچے

کارن فلور: ایک چائے کا چمچہ

بیکنگ سوڈا: چٹکی بھر

پانی: دو کھانے کے چمچے

تیل: ایک چائے کا چمچہ

نمک: چٹکی بھر

(تیسرا پارٹ )

یخنی: ایک چوتھائی کپ

لہسن: ایک چوتھائی چائے کا چمچہ

پانی: آدھا چائے کا چمچہ

گلوکوز: ایک چائے کا چمچہ

لیموجوس: آدھا چائے کا چمچہ

کیچپ: آدھا چائے کا چمچہ

کارن فلور: آدھا چائے کا چمچہ

ترکیب:

چکن بریسٹ کے گوشت کو ہڈی سے علیحدہ کر کے پارٹ ون کی تمام چیزوں میں ملا کر پانچ منٹ چھوڑ دیں۔ اب پارٹ ٹو کی چیزیں ملا کر پندرہ منٹ رکھ دیں۔ پھر ہلکی آنچ میں فرائی کریں۔ براؤن ہوجائے تو نکال لیں۔ اب پارٹ تھری کی تمام چیزیں (کارن فلور کے علاوہ) پکالیں۔ پھر کارن فلور ڈال کر اتار لیں اور چکن کے اوپر ڈال دیں۔

انار گوشت

ضروری اشیاء:

مٹن : (بغیر ہڈی) آدھا کلو

انار سرخ: دو عدد (جوس نکال لیں)

پیاز: دو عدد (باریک کٹی ہوئی)

دھنیا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ

ادرک، لہسن پیسٹ: ایک کھانے کا چمچہ

نمک: حسبِ ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچہ

ثابت گرم مصالحہ: ایک کھانے کا چمچہ

جائفل جاوتری : آدھا چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)

ہلدی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچہ

دہی: آدھا کپ

ہری مرچ: تین عدد (باریک کٹی ہوئی)

بادام: دس عدد (بھگو کر چھیل لیں)

تیل: آدھا کپ

ترکیب:سب سے پہلے گوشت کو انا رکے جوس میں ڈال کر تین گھنٹے رکھ دیں۔ دیگچی میں تیل گرم کریں اور بادام تل کر نکال لیں اور اسی تیل میں ثابت گرم مصالحہ اور پیاز ڈال دیں۔ جب پیاز گولڈن ہوجائے تو گوشت جوس میں سے نکال کر ڈال دیں اور فرائی کریں۔ جب گوشت کی رنگت براؤن ہوجائے تو نمک، لال مرچ، ہری مرچ، ادرک لہسن، دھنیا پاؤڈر، جائفل جاوتری اور ہلدی ڈال کر تھوڑا بھونیں اور ایک کپ پانی ڈال کر گوشت کو گلالیں۔ جب گوشت گل جائے تو دہی ڈال دیں اور بھونیں جب دہی کا پانی خشک ہوجائے تو ہری مرچ کاٹ کر ڈال دیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر تلے ہوئے بادام سے گارنش کرکے پیش کریں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں