لذیذ پکوان

ماخوذ

بیکڈ چانپیں

اجزاء:

چانپیں :آدھا کلو (ابال لیں)

دودھ : آدھا کپ (بالائی نکلا بغیر چکنائی والا)

سیاہ مرچ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ

چورا شدہ کارن فلیکس: آدھا کپ

کارن آئل: دو چائے کے چمچ

تازہ لیمن جوس: ایک کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا: تھوڑا سا

نمک: حسب ذایقہ

ترکیب:

٭ ایک ڈش میں دودھ، نمک اور سیاہ مرچ ملائیں۔ دوسرے برتن میں کرش شدہ کارن فلیکس ڈالیں۔ چانپوں کو پہلے دودھ میں ڈبو کر نکال لیں اور پھر کارن فلیکس پر دبا دبا کر دونوں جانب سے رکھیں۔ ساری چانپیں ایک پلیٹ میں رکھ کر ڈھاپ کر آدھ گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اوون کو پہلے سے 375ڈگری پر گرم کرلیں اور بیکنگ ٹرے میں ہلکا سا تیل لگا کر چانپیں پھیلا دیں اور پندرہ منٹ تک بیک کریں۔ (بیک کرنے سے قبل تیل اوپر چھڑک دیں) اوون میں سے نکالنے سے دو منٹ قبل لیمن جوس میں ہرا دھنیا ملا کر ڈالیں اور پھر مزید دو منٹ بیک کر کے نکال لیں۔

باربی کیو چکن

اجزاء:

چکن بریسٹ : چار عدد

ہرا دھنیا: دو کھانے کے چمچ

لیمن جوس: ایک تہائی کپ

لہسن: ایک جوا (چوپڈ)

سویا ساس: ایک کھانے کا چمچ

ثابت لال مرچ یا ہری مرچ: ایک یا دو عدد (چوپڈ)

نمک و سیاہ مرچ پاؤڈر: حسب ضرورت

ادرک: آدھا انچ کا ٹکڑا (چوپڈ)

ترکیب:

٭ لکڑی کے ہتھوڑے کے ساتھ مرغی کے سینوں کو کوٹ کر ہموار کرلیں۔ لیموں، نمک، کالی مرچ، سویا سا، ہری مرچ، لہسن اور ادرک ایک پیالے میں ملا کر گوشت میں ڈالیں مکس کریں اور ڈھانپ کر فریج میں رکھ دیں۔ (رات بھر یا چند گھنٹے) پین میں ہلکا سا تیل لگا کر گوشت کو میرنیشن سے نکال کر رکھیں یا کوئلوں پر جالی رکھ کر باربی کیو کرلیں۔ یا پھر Grill کرلیں۔ دونوں جانب سے پکا کر سرخ اور نرم کرلیں۔ ہرا دھنیا چھڑک کر لیموں کی قاشوں کے ساتھ پیش کریں۔

کیلے کی آئس کریم

اجزاء:

سادہ خستہ بسکٹ: ایک بڑا پیکٹ

مکھن: آدھا کپ

ونیلا آئس کریم: ایک پیکٹ

اخروٹ: آدھا کپ (کوٹ لیں)

کیلے: چھ عدد

اسٹرابیری جام: حسب پسند

ترکیب:

بسکٹ کو چورا کر کے اس میں مکن اور آدھے اخروٹ شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔ ایک گریس ٹرے میں اس مکسچر کو ہاتھ سے دبا دبا کر سیٹ کرلیں پھر پندرہ منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔

اب اس پین میں ونیلا آئس کریم اور تھوڑے اور اخروٹ ڈالیں، کیلے کے پتلے قتلے کاٹ کر اس کی تہہ لگائیں اور آخر میں اخروٹ اور اسٹرابیری جام سے گارنش کریں اور مزید دو گھنٹے کے لیے فریز میں رکھ کر مکمل سیٹ ہونے کے بعد پیش کریں۔

فروٹ جیلی

اجزاء:

پائن ایپل جیلی: ایک پیکٹ

پائن ایپل جوس : ڈیڑھ پیکٹ

پائن ایپل کے ٹکڑے : آدھا پیکٹ

سیب کے ٹکڑے: آدھا پیکٹ

اسٹرابیری: تین چار عدد

ترکیب:

٭ پین میں پائن ایپل جوس گرم کریں اور پھر جیلی پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اب سیب اور پائن ایپل کے ٹکڑے شامل کر کے مکس کریں اور مولڈ میں ڈال کر سیٹ ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فریش کریم کے ساتھ سرو کریں۔

ناریل کا حلوہ

اشیاء:

ناریل: ایک کلو

دودھ: ایک کلو

چینی: حسب پسند

گھی: ایک کلو

ترکیب: ناریل کو رات کو اتنے پانی میں بھگوئیں کہ ڈوب جائے۔ صبح کو براؤن چھلکا چھیل کر الگ کر لیں۔ باریک کر کے دودھ میں ملا دیں۔ چینی کا ایک تار کا شیرہ پکائیں۔ دودھ ناریل درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پانی خشک ہوجائے تو پیس کر گھی ڈال کر خوب بھون لیں۔ خوشبو آنے لگے تو چینی کا شیرہ ڈال دیں۔ پانی خشک ہوجائے اور گھی نکلنے لگے تو اتار لیں۔ چاہیں تو ٹرے میں جما کر ٹکڑے بھی کاٹ سکتی ہیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146