لذیذ پکوان

(ترتیب و پیشکش: زینب حسین غزالی)

بھاپ سے بنے کھانے کھائیں

بھاپ سے بنے کھانے بہت مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔پہلے صرف لوگ ڈائیٹنگ کی غرض سے بھاپ سے بنے کھانے کھاتے تھے مگر اب لوگ اپنی صحت اچھی رکھنے کے لیے روزمرہ کے کھانوں کو بھاپ پر بنا رہے ہیں۔یہ کھانے صرف صحت بخش ہی نہیں بلکہ ذائقہ دار بھی ہوتے ہیں۔ تیل اور گھی سے تیار کردہ کھانے ذائقے دار ضرور مگر صحت کے لیے کسی حد تک مضر بھی ہوتے ہیں۔یہ دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں اور جسم میں فیٹس اور کولیسٹرول کی مقدار کو بھی بڑھاتے ہیںجو کہ نہایت نقصان دہ ہے۔جبکہ بھاپ میں بنے کھانے غذا میں سے فیٹس کو ختم کرتے ہیں۔ یہ کھانے جلدی ہضم ہوجاتے ہیں۔بھاپ میں پکے کھانوں میں قدرتی غذائی اجزاء، وٹامن اور معدنیات برقرار رہتے ہیں۔ اسی سوچ کے پیشِ نظر لوگ بھاپ سے بنے کھانوں کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔اب تو لوگوں نے باقاعدہ الیکٹرک سٹیمر خرید لیے ہیں۔اس کے علاوہ بھاپ والے کھانوں کو پریشر کوکر،مائیکرو ویو اوون اور بڑے ڈھکن والے پتیلے میں بھی پکایا جاسکتا ہے۔بھاپ میں کھانا پکانے کا طریقہ صدیوں سے رائج ہے۔یہ کھانے اپنے ہی پانی میں پکتے ہیں۔اس میں پانی کو بہت زیادہ گرم کیا جاتا ہے۔ کھانوں پر چاروں طرف سے پہنچنے والی گرمی کھانوں کے قیمتی اجزاء کو ضائع کئے بغیر انہیں کھانے کے قابل بناتی ہے۔بھاپ میں پکے ہوئے کھانے بے رنگ ہوتے ہیں جب کہ کھانوں کو میرنیٹ کرنے کے بعدپکانے سے ان کا رنگ آجاتا ہے۔ بھاپ میں مصالحے دار کھانے تیار کرنے کے لئے انہیں ویکس پیپر،کیلے یا بانس کے پتوں میں لپیٹ کر بھاپ میں پکایا جاسکتا ہے۔اس طریقے سے بھاپ میں پکائے گئے کھانے نہایت لذیذ ،ذائقہ دار اور خوش رنگ تیار ہوتے ہیں۔ بھاپ میں مختلف میٹھے پکوان بھی بنائے جاسکتے ہیں۔بھاپ سے بنے چند کھانوں کی ریسیپی توجہ فرمائیں۔

اسٹیمڈ فش ود مشروم نوڈلز

اجزاء:

مچھلی : (بغیر کانٹے کے)1کلو

مشروم: 8عدد

ادرک پیسٹ: 1کھانے کا چمچ

لہسن پیسٹ: 1کھانے کا چمچ

ہرا پیاز: 4عدد

سرکہ: 1کھانے کا چمچ

نمک: حسب ِ ذائقہ

ہرا دھنیا: 2کھانے کے چمچ (باریک کاٹا ہوا)

نوڈلز: 1 کپ (ابال لیں)

پام آئل: 4کھانے کے چمچ

ترکیب:ایک اوون پروف باؤل میں مچھلی اور مشرومز کو مکس کر لیں۔ اس کے بعد اس میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، ہراپیاز، سرکہ، نمک، ہرا دھنیا اور پام آئل اچھی طرح مکس کردیں۔ اس باؤل کو اسٹیمر پرتقریباً 8سے 10منٹ کے لیے ڈھک کر پکائیں۔ تیارشدہ نوڈلز ایک سرونگ ڈش میں بچھا دیں۔ درمیان میں مچھلی اور مشروم کری ڈال دیںاور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

اسپائسی اسٹیمڈ اینڈ گرلڈ چکن لیگز

اجزاء:

چکن لیگ پیس: چار عدد

لہسن کے جوئے: تین سے چار عدد

ہری مرچ: ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

مسٹرڈ سوس: ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

لیموں کا رس: ایک عدد

سرکہ: ایک چائے کا چمچ

تیل: حسب ضرورت

سوس کے لئے:

تیل: ایک کھانے کا چمچ

لہسن کے جوئے: دو عدد (باریک کٹے ہوئے)

سوکھا دھنیا: ایک چائے کا چمچ

املی کا پیسٹ: ایک کپ

پانی: حسب ضرورت

چکن پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ

چینی: دو چائے کے چمچ

ترکیب:1۔ایک پیالے میں لہسن کے جوئے، ہری مرچ، مسٹرڈ سوس، گرم مصالحہ پاؤڈر، چکن پاؤڈر، نمک، پسی لال مرچ، پسی کالی مرچ، تھوڑے سا تیل، لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

2۔اب چکن کو کٹ لگا کر اس مکسچر میں ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرلیں۔

3۔پھر گرل پین میں تیل لگا کر چکن کو فرائی کر لیں۔

4۔مزیدار اسپائسی اسٹیمڈ اینڈ گرلڈ چکن لیگز تیار ہے۔

5۔سوس کے لیے:ایک پین میں تیل ڈال کر لہسن کے جوئے، سوکھا دھنیا، املی کا پیسٹ، پانی، چکن پاؤڈر، کالی مرچ اور چینی ڈال کر پکالیں۔

6۔اب چکن کو ٹرے میں رکھ دیں اور اس پر سوس ڈال کر سرو کریں۔

سٹیمڈ فش ود ٹماٹو سالسہ

پام فریٹ: 8 سے 12 پارچے۔

پیاز: 4 ٹکڑے۔

کڑی پتا: 2عدد

زیتون کا تیل: 15 گرام

باریک کٹا لہسن: 3گرام

باریک کٹا پیاز: 1عدد

ٹماٹر: 250 گرام

تھائم: تھوڑا سا

براؤن سرکہ: 3ملی لیٹر

لال مرچ: آدھا چمچ

نمک: حسبِ ضرورت

لیموں کا رس: 1 بڑا چمچ

موٹی کٹی کالی مرچ: حسبِ ضرورت

ترکیب:

1۔گرم زیتون کے تیل میں کٹا لہسن،پیاز،ٹماٹر ،سرکہ ، مرچیں اور نمک ڈال کر پکائیں۔ ساس کی طرح بننے پر اس کو سالسہ کہتے ہیں۔

2۔مچھلی کے اوپر پیاز کے موٹے ٹکڑے،کڑی پتا، نمک اور کالی مرچ رکھ کر ایلومینیم فوائل میں لپیٹ لیں اور بھاپ میں پکائیں۔

3۔مچھلی نکال کر پلیٹ میںرکھیں اور اس کے اوپر ٹماٹو سالسہ ڈال دیں۔پھر اس پر لیموں نچوڑیں اور تھائم چھڑک دیں۔

4۔ اب کھانے کے لیے تازہ سرو کریں۔

فش ود لیمن بٹر

فش فلے: آٹھ عدد

لیموں: دو عدد

لہسن جوئے: چار عدد(چھلے اور کٹے ہوئے)

مایونیز: ایک پیالی

فریش کریم: آدھی پیالی

مسٹرڈ پاؤڈر یا پیسٹ: ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ کْٹی ہوئی

مکھن: ایک چائے کا چمچ

سفید سرکہ: دو کھانے کے چمچ

پارسلے: اوپر ڈالنے کے لیے

تیل: حسب ضرورت

نمک: حسب ذائقہ

ترکیب:

مچھلی کے فلے کو دھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ منٹ کے لیے رکھیں۔

اس کے بعد انہیں دھوکر چھلنی پر رکھ دیں، تاکہ پانی نکل جائے۔

اب اس میں لیموں کا رس اور تھوڑا سا نمک لگائیں اور فرائنگ پین میں ذراسی چکنائی لگاکرفش فلے پھیلا کر ڈالیں، تاکہ اْن کا پانی خشک ہوجائے۔پھر انھیں نکال لیں۔

اوون گرم کرلیں اور بیکنگ ٹرے میں تھوڑی سی چکنائی لگاکرفش فلے پھیلا کر ڈالیں۔

اوپر ذرا سا تیل لگا کر پانچ سے دس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔

پھر ایک پیالے میں مایونیز، فریش کریم، نمک، مسٹرڈ پاؤڈر، کْٹی کالی مرچ اور مکھن ملاکر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔

جب فش فلے بیک ہوجائیں تو اوپر تیار سوس ڈال کر پارسلے چھڑکیں اور سرو کریں۔

لبنانی تندوری مچھلی

اجزاء:

رہو، سرمئی: سوا سے ڈیڑھ کلو کا پورا ٹکڑا

سرخ ثابت مرچ: آٹھ عدد

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

ہری مرچ: پسی ہوئی چھ عدد

نمک: دو بڑے چمچ

لہسن پسا ہوا: دو چائے کے چمچ

پسا ہوا دھنیا: آدھا چائے کا چمچ

ادرک پسا ہوا: ایک چائے کا چمچ

لیموں کا عرق: دو عدد

ترکیب:

مچھلی کے ٹکڑے کو صاف کرکے اور نمک لگا کر ایک پیالے یا پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر فریج میں تقریباً چھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر سرکے اور پانی سے دھو لیں۔

گرائنڈر میں لہسن، ثابت سرخ مرچ، پسا دھنیا، پسی ہلدی ، ادرک، ہری مرچ اور لیموں کا عرق ملا کر پیس لیں اورمچھلی پر اچھی طرح مل دیں اور چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر فوائل میں لپیٹ کر تقریباًپندرہ منٹ کے لئے پہلے سے گرم اوون میں رکھیں یا تندور میں پکائیں۔ 15منٹ کے بعد کھول کر دیکھیں اگر مچھلی گل گئی ہو تو ٹھیک ہے ورنہ مزید تھوڑی دیر تندور میں رکھیں۔ آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

تندوری بیف

اجزاء:

بیف سٹیک: چار عدد بڑے قتلے

آم کی چٹنی: تین چوتھائی کپ

لہسن: ایک جوا (کچل لیں)

لیموں: چار عدد

دہی: تین چوتھائی کپ

تندوری مصالحہ: ایک چوتھائی کپ

تندوری مصالحہ کے لئے

نمک: ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ: ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)

لال مرچ: تین کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)

اورنج ریڈ کلر: آدھا چائے کا چمچ

دھنیا: تین کھانے کے چمچ (بھنا اور پسا ہوا)

سونف: دو کھانے کے چمچ (بھنی اور پسی ہوئی)

سفید زیرہ: دو کھانے کے چمچ (ثابت اور بھنا ہوا)

ترکیب:ایک برتن میں بیف اور تندوری مصالحہ مکس کرلیں۔ تمام مصالحہ بیف پر لگادیں۔ پھر ڈھک کر کم ازکم تین گھنٹے یاایک رات کے لئے رکھ دیں۔ بیف کو گرم تیل لگی باربی کیو گرل پر براؤن ہونے تک پکائیں۔ اسی طرح لیموں کے ٹکڑوں کو براؤن کریں۔ لذیذ تندوری بیف تیار ہے۔ اس کو گرلڈ لیموں ،آم کی چٹنی اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146