لذیذ پکوان

ترتیب و پیشکش: زینب الغزالی

رس ملائی

اجزاء: خشک دودھ ایک کپ، انڈا (چھینٹا ہوا) ایک عدد، تیل 3-4 چمچ، بیکنگ پاؤڈر1/4 چائے کا چمچ، دودھ ایک لیٹر، چینی ایک کپ، پستہ بادام دس سے پندرہ دانے۔

ترکیب:

خشک دودھ میں انڈا بیکنگ پاؤڈر اور تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔ مکس کرنے کے بعد اس آمیزے کی درمیانی سائز کی بالز بنالیں۔ ایک پتیلی میں دودھ ابال لیں اور ساتھ ہی چینی بھی ڈال دیں 10-12 منٹ مزید پکائیں تاکہ دودھ گاڑھا ہوجائے۔ پھر اس دودھ میں بالز کو شامل کردیں اور مزید پانچ منٹ پکائیں۔ رس ملائی تیار ہے۔ اسے خوب ٹھنڈا کرلیں اور پستہ بادام سے گارنش کر کے سرو کریں۔

وائٹ چکن قیمہ ہانڈی

اجزاء: چکن کا قیمہ آدھا کلو، دہی آدھا کپ، ادرک لہسن دو چائے کے چمچ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ، میتھی دانہ ایک کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، تیل آدھا کپ، نمک ایک چائے کا چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچ، کٹی ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ، کریم آدھا کپ۔

ترکیب: پہلے تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن اور چکن کا قیمہ ڈال کر پانچ منٹ پکالیں۔ اب اس میں نمک، کالی مرچ، زیرہ، کٹی ہری مرچ، دہی، میتھی دانہ اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح فرائی کرلیں۔ آخر میں گرم مصالحہ، کریم، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں۔

دھواں دار ہانڈی کباب

اجزاء: قیمہ آدھا کلو، نمک ایک چائے کا چمچ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، بھنا اور پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، کچی پسی پیاز ایک عدد، تلی پسی پیاز ایک عدد، بریڈ سلائس دو عدد بڑی، کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ، کٹی ہری مرچ تین عدد، انڈا ایک عدد۔

سرو کرنے کے لیے: مکھن دو کھانے کے چمچ، پیاز کے رنگز حسب ضرورت، ٹماٹر کے رنگز حسب ضرورت، پودینے کے پتے حسب ضرورت۔

ترکیب: پہلے قیمے کو نمک، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، بھنا اور پسا زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی پیاز، تلی پسی پیاز، بریڈ سلائس، کٹا ہرا دھنیا، کٹی ہری مرچ اور ایک عدد انڈے سے دو گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرلیں۔ اب اس کے سوسیج کی شکل کے کباب بنا کر پین میں فرائی کریں اور کوئلے کا دم دیں۔ پھر انہیں ہانڈی میں سرو کریں۔ اوپر مکھن کو پیاز کے رنگز، ٹماٹر کے رنگز اور پودینے کے پتے ڈال دیں۔

حیدر آبادی بریانی

اجزاء: چکن (بارہ ٹکڑے) ایک کلو، چاول آدھا کلو، نمک دو کھانے کے چمچ، کٹی پیاز دو عدد بڑی، ادرک لہسن دو کھانے کے چمچ، کٹے ٹماٹر دو عدد، دہی ایک کپ، پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ، گرم مصالحہ دیڑھ چائے کا چمچ، کٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ، نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ، تیل آدھا کپ۔

بگھار کے اجزاء: گھی تین کھانے کے چمچ، کالا زیرہ آدھا چاہے کا چمچ۔

گارنس کے لیے: تلی پیاز ایک عدد، پودینے کے پتے آدھا کپ، زعفران آدھا چائے کا چمچ، گرم دودھ ایک چوتھائی کپ، کیوڑا ایک چائے کا چمچ، کریم آدھا کپ۔

ترکیب: پہلے تیل گرم کر کے اس میں کٹی پیاز کو اسٹر فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ براؤن ہوجائے۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ کو ٹماٹر کے ساتھ شامل کر کے اچھی طرح فرائی کرلیں۔ پھر اس میں دہی، نمک، پسی مرچ اور چکن کے ٹکڑوں کے ساتھ ڈال کر دس منٹ اچھی طرح فرائی کریں۔ اس کے بعد ایک کپ پانی شامل کر کے ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ چکن گل جائے اور گاڑھی گریوں رہ جائے۔ بریانی اسمبل کرنے کے لیے ایک بڑے پین میں آدھا کلو میں سے آدھے چاول، چکن، تلی پیاز، پودینے کے پتے اور کریم پھیلائیں۔ اوپر باقی چاولوں کے ساتھ تلی پیاز، کیوڑا اور زعفران کا مکسچر ڈالیں۔ آخر میں گھی اور کالا زیرہ کا بگھار دیں۔ پھر ڈھک کر آدھے یا ایک گھنٹے کا دم دیں۔

چکن نورانی

اجزاء: چکن ایک کلو، دہی آدھا کپ، شملہ مرچ دو عدد درمیانی سائز۔ کاجو بیس عدد درمیان سے دو ٹکڑے کرلیں۔ سبز مرچ ایک چائے کا چمچہ۔ کریم آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ۔ کشمش بیس عدد، کاجو دو کھانے کے چمچے پیسٹ بنالیں۔ دھنیا سجاوٹ کے لیے، تیل پون کپ، زعفران معمولی سا۔

ترکیب: چکن کو تھوڑے پانی میں ابالیں، پھر اس کی بوٹیاں اور ہڈیاں الگ کرلیں۔ اب دہی میں نمک شملہ مرچ سفید مرچ زعفران، کاجو کا پیسٹ اور کشمکش مکس کریں۔ تیل گرم کریں اور چکن کی بوٹیاں فرائی کریں پھر وہی آمیزہ ڈال کر خوب تیز آنچ پر جلدی جلدی بھونیں۔ معمولی پانی شامل کر کے پانچ منٹ پکائیں پھر کریم مکس کریں کاجو شامل کریں (کٹے ہوئے) اور ہلکی آنچ کر کے گرم کریں ابال نہ آئے اور چولہے سے اتار لیں ہرا دھنیا سے سجا کر پیش کریں۔

قیمہ اور چنے کی دال

اجزاء: قیمہ آدھا کلو موٹا موٹا۔ چنے کی دال ایک پاؤ دھوکر بھگو دیں۔ پیاز دو عدد، نمک حسب پسند، پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ۔ ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ۔ گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ موٹا کوٹا ہوا۔ ٹماٹر ایک پاؤ۔ ہلدی ایک چائے کا چمچہ۔ آئل، آدھا کپ، ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیا، سجاوٹ کے لیے۔

ترکیب: پیاز کے سلائس کاٹ لیں۔ تیل گرم کریں، پیاز ہلکی گلابی فرائی کریں۔ ادرک لہسن، نمک مرچ ہلدی ڈال کر بھوئیں اب ٹماٹر کاٹ کر شامل کریں اور قیمہ بھی ڈال دیں۔ گلنے کے لیے پانی شامل کردیں۔ چنے کی دال بھی ڈال دیں اور ڈھکن بند کرکے ایک گھنٹے تک پکنے دیں، جب قیمہ گل جائے اور دال بھی (دال ٹوٹنے نہ پائے) ڈھکن اٹھا کر دیکھتی رہی کہ پانی خشک نہ ہوجائے۔ اب قیمہ اور دال کو بھون لیں۔ تیل الگ ہونے لگے تو چولہا بند کر کے ہرا دھنیا۔ کٹی ہوئی ہری مرچ اور پودینہ چھڑک دیں۔ ساتھ ہی کٹا ہوا گرم مصالحہ بھی شامل کردیں۔ (یہ دال گھونٹا نہیں ہے بلکہ ثابت رکھنا ہے)

چکن چلی

اجزاء۔۔۔۔۔ چکن بون لیس ایک کلو لمبائی میں پارچے بنوالیں۔ ہر مرچ 10-12 عدد لمبائی میں کاٹ لیں۔ لہسن دس جوئے کچل لیں۔ سویا ساس دو کھانے کے چمچے، سفید کٹی مرچ ایک چائے کا چمچہ۔ نمک حسب ذائقہ، تیل آدھا کپ۔

ترکیب: ایک پیالے میں بنے ہوئے چکن کے پارچے نمک، سفید مرچ، سویا ساس، لہسن ملا کر ایک گھنٹہ کے لیے رکھ دیں۔ ساس پین میں دوکھانے کے چمچے تیل ڈال کر ہری مرچ اسٹرا فرائی کریں اور نکال لیں۔ پھر مصالحے لگے پارچے ڈال کر چمچہ چلائیں اور آنچ ہلکی کر کے پکنے دیں۔ معمولی پانی شامل کریں۔ جب یہ گل جائیں تو ہری مرچ ملا کر مکس کریں اور گرم گرم پیش کریں۔

کھٹا سوس

اجزاء:

تین چھٹانک قیمہ (بیف) ڈیڑھ چھٹانک مرغی کی کیجی (باریک کی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ سوکھا سبز دھنیا۔ ایک پیاز چھوٹا سائز باریک کٹا ہوا۔ دو جوئے لہسن موٹے کوٹے ہوئے۔ ایک پاؤ ٹماٹر کٹے ہوئے۔ دو بھرے ہوئے کھانے کا چمچ ٹماٹر پیسٹ ڈیڑھ چمچ تیل۔ نمک اور کالی مرچ چار کھانے کے چمچ سرکہ۔

ترکیب: تیل گم کر کے پیاز نرم کرلیں۔ قیمہ اور مرغی کی کلیجی شامل کر کے سنہری کرلیں۔ جب قیمہ بھن جائے تو اس میں ٹماٹر پیسٹ، سرکہ، دھنیا اور نمک مرچ شامل کریں اور اسے بیس منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر لگالیں۔ ڈھکنا اتار دیں اور مزید دو منٹ کے لیے ہلکی آنچ پرپکائیں۔ کھٹا سوس تیار ہے۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں