لذیذ پکوان

ماخوذ

انڈا پروٹین سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے۔یہ روز مرہ کے ناشتے کا حصہ ہے۔انڈا ہر عمر کے فرد کے لیے بہترین غذا ہے۔بچوں کو روزانہ ایک انڈا ضرور دیں کیونکہ یہ نہ صرف ان کی نشوونما میں مدد کرتا ہے، بلکہ ان کی دماغی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتا ہے۔اس میں پروٹین، فاسفورس، سوڈیم، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، وٹامن اے، بی، ڈی اور ای شامل ہوتے ہیں۔انڈا کھانے سے ہڈیاں، پٹھے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔یہ جسم کو طاقت بخشتا ہے۔

علاوہ ازیں یہ کئی امراض کے لیے مفید ہے۔ان سے مختلف آملیٹ کے علاوہ کئی پکوان بھی بنائے جا سکتے ہیں۔انڈوں کا پلاؤ، گریوی، آئس کریم ،کباب اور بہت سے کھانے بنائے جاتے ہیں۔چند کھانوں کی تراکیب ملاحظہ کریں۔

آلو انڈے کی بریانی

چاول: تین پاؤ(ابلے ہوئے)

آلو: آدھا کلو (فرائی ہوئے)

دہی: آدھا کلو

پودینہ: ایک گٹھی

انڈے: چار عدد (اْبلے ہوئے)

ہری مرچ: چھ عدد

بادیان کے پھول: چھ عدد

پیاز : ایک کپ (فرائی ہوئے)

آلو بخارے: پچاس گرام

بریانی ایسنس: چند قطرے

کالا زیرہ: ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ: ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ: ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

نمک: ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ

زردے کا رنگ: آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ: دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی)

ترکیب:آلو میں دہی، کالا زیرہ، کالی مرچ، پسا گرم مصالحہ، آلو بخارے، پسی لال مرچ، بادیان کے پھول، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور چند قطرے بریانی ایسنس ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

جب آلو گل جائیں تو اْن پر پیاز، پودینہ، ہری مرچ، چاول، زردے کا رنگ اور انڈے شامل کرکے بیس منٹ دَم پر رکھیں۔ آلو انڈے کی بریانی تیار ہے۔

ایگ بالز ود ویجی ٹیبل

انڈے : پانچ عدد(ابال کر بہت باریک ٹکڑے کر لیں)۔

آلو: (ابلے ہوئے چھوٹے ٹکڑے)۔ ایک پیالی

گاجریں: (کھرچ کر ابال لیں اور چھوٹے ٹکڑے کر لیں)۔آدھی پیالی

سبز پھلیاں: (ابال کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں)۔آدھی پیالی

وائٹ سوس: آدھی پیالی

تیل: فرائی کرنے کے لئے

نمک اور کالی مرچ: حسبِ ذائقہ

بریڈکرمز: دو پیالی

انڈا : (پھینٹا ہوا)۔ ایک عدد

ترکیب:انڈے، سبزیاں، وائٹ سوس، آدھے بریڈ کرمز، نمک اورمرچ ملا لیں۔تیل کو تیز گرم کر یں۔ آمیزے کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں۔ہر گولے کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں۔پھر بریڈکرمز میں رول کر کے گرم تیل میں سنہری کر لیں۔ٹماٹو کیچپ یا پو دینہ کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

پالک بھرے انڈے

انڈے سخت ابلے ہوئے: چھ عدد

پالک: ڈیڑھ پاؤ

سبز مرچیں: دو عدد

دودھ: آدھا کپ

ڈبل روٹی کاچورا: ایک کپ

چکن کیوب: ایک عدد

انڈا: حسبِ ضرورت

آئل: تلنے کے لئے

ترکیب:انڈے لمبائی کے رخ سے کاٹ کر آدھے کر لیں۔ پالک کو دھو کر کاٹ کر بغیر پانی ڈالے پکا لیں حتیٰ کہ بالکل خشک ہو جائے۔تازہ ڈبل روٹی کا چورا گرم دودھ میں بھگو دیں، ساتھ ہی چکن کیوب بھی ملا دیں۔ انڈوں کی زردیاں نکال کر علیحدہ کر لیں۔ زردیوں میں پالک ، بھیگے ہوئے بریڈ کرمز ، زیرہ پاؤڈر، سبز مرچ کٹی ہوئی خوب اچھی طرح ملا دیں۔انڈوں کی خالی سفید یوں میں یہ پالک والا مرکب بھر دیں۔انڈے میں تین چائے کے چمچ دودھ یا پانی ملا کر پھینٹ لیں۔پھر انڈے، اس انڈے اور دودھ والے محلول میں ڈبو کر خشک بریڈ کرمز لگا کر آئل میں تل کر سنہری کر لیں۔ یہ چائے کے ساتھ اسی طرح پیش کئے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سالن کی گریوی بنا کر ایک چکن کیوب گریوی میں ملا دیں۔پھر اس میں پالک بھرے انڈے ڈال کر بطور سالن پیش کریں۔

انڈوں کا کھوئے والا حلوہ

انڈے: ڈھائی درجن (۳۰ عدد)

گھی: ایک کلو

چینی: ایک کلو

کھویا: ایک کلو

الائچی: دس عدد

پستہ: بیس گرام

بادام: بیس گرام

ترکیب:ایک پیالے میں انڈے توڑ کر اس میں گھی اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب پین میں کھوئے کو بھونیں اور نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔

انڈے کے مکسچر کو پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

پھر الائچی، بھنا ہوا کھویا اور رنگ شامل کرکے مزید دو منٹ تک پکائیں۔

سرونگ ڈش میں نکال کر پستہ، بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔

انڈوں کا قورمہ

انڈے: 8عدد(ابلے ہوئے درمیان سے کٹے ہوئے )

ہلدی: 1چائے کا چمچ

دہی: 1کپ

نمک: حسبِ ذائقہ

لیموں کا رس: 2کھانے کے چمچ

لال مرچ: 1چائے کا چمچ (پاؤڈر)

کڑی پتہ: 3-4عدد

تل: 1چائے کا چمچ

خشخاش: 2چائے کے چمچ

بادام: 2کھانے کے چمچ(تل،خشخاش ،بادام کو باریک پیس لیں )

تیل: آدھی پیالی

ترکیب:سب سے پہلے ہلدی تھوڑا سا پانی ڈال کر گھول لیںاور یہ مرکب انڈوں پر لگا دیں پھر ایک کڑا ہی میں تیل کو گرم کریںاور اس میں دہی،لال مرچ پاؤڈر، تل، خشخاش، بادام، نمک، کری پتہ ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔یہاں تک کہ سالن گاڑھا ہو جائے۔اس کے اْوپر لیموں کا رس ڈا ل کر اْتار لیں یہ ڈش چاولوں کے ساتھ خوب ذائقہ دے گی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146