لذیذ پکوان

ماخوذ

خستہ سبز کباب

ضروری اشیاء: پالک 500 گرام(دھو کر باریک کاٹ لیں)،دال چنا 200 گرام (3-4 گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں)، پیاز 100 گرام(باریک کاٹ لیں)، ادرک 30 گرام (باریک کاٹ لیں)، ہری مرچ 4-5 عدد (بیج نکال کر کاٹ لیں)، ہرا دھنیا 1 گٹھی، چلی پائوڈر 1/2 چائے کا چمچ، لیموں 1 عدد (رس نکال لیں)، نمک حسب ذائقہ، مونگ پھلی 100 گرام (بھنی اور کٹی ہوئی)، ڈبل روٹی کے سلائس 3 عدد (سخت حصہ الگ کر لیں)، تل 1 کھانے کا چمچہ(خشک بھنے ہوئے)۔

تیل برائے فرائنگ

گارنشنگ کے لیے: ٹماٹر، پیاز کے لچھے اور لیموں کی قاشیں۔

ترکیب:بھاری پیندے کی پتیلی میں خالی پالک کو بغیر کسی شے کے شامل کیے اس وقت تک پکائیں کہ یہ مکمل طور پر خشک ہو جائے۔ اسے ٹھنڈا کر لیں۔ چنے کی دال 2-3 منٹ تک اُبالیں۔ پھر پیس کر یا گرائنڈ کر کے پالک میں ڈال دیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس کو پانی میں بھگو کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پالک کے مکسچر میں ڈال دیں۔ اب اس میں پیاز، ادرک، ہری مرچ، ہرا دھنیا، چلی پوڈر، لیمن جوس ، مونگ پھلی، تل اور نمک شامل کر دیں۔ اس مکسچر کے کباب بنا لیں اور گولڈن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔ ٹماٹر، پیاز کے لچھوں اور لیموں کی قاشوں سے گارنش کر کے پودینے کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

ویڈیو:

چکن جہانگیری

دیگی قورمہ

گاجر کا حلوہ

ٹائلس کی صفائی

مزید

لذیذ پکوان

https://hijabislami.in/7461/

https://hijabislami.in/7404/

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146