لذیذ پکوان

ماخوذ

اسپائسی پسندے

اجزاء: پسندے (بڑے سائزکے) چھ عدد، تیل ایک چوتھائی پیالی، سر کہ ڈیڑھ پیالی، کچے پپیتے کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے، کالی مرچ (کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے، نمک حسبِ ذائقہ۔

فلنگ کے لیے اجزاء: دہی چار کھانے کے چمچے، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) دو عدد، ہرا دھنیا (کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچے، گرم مسالا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، ایک انڈا، (ابلا ہوا، باریک چاپ کرلیں)، ٹماٹر چھوٹا ایک عدد (چاپ کرلیں)، سوکھا دھنیا(کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچے، نمک حسبِ ذائقہ تلنے کے لیے تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب: پسندوں میں تیل، سرکہ، پپیتا، کالی مرچ، نمک، اچھی طرح مکس کرکے دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ دہی میں ہری پیاز، دھنیا، گرم مسالا، انڈا، ٹماٹر، ہرا دھنیا اور نمک مکس کرکے پسندوں کے اوپر رکھ کر اسے رول کرلیں اور ٹوتھ پک یا دھاگے سے باندھ لیں۔ تیل گرم کریں اور پسندوں کو گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔ دہی کے رائتے اور چپاتیوں کے ساتھ پیش کریں۔

مسالے دار فرائی گوشت

اجزاء: گوشت آدھا کلو (بغیر ہڈی والا چھوٹی بوٹیاں بنالیں)، ہری مرچ بڑے سائز کی بارہ عدد (درمیان سے لمبے لمبے ٹکڑے کرلیں)، لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، سویا ساس ایک کھانے کا چمچہ، سرکپ ایک کھانے کا چمچہ، اجینو موتو ایک چائے کا چمچہ، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، تیل چار کھانے کے چمچے۔

ترکیب: گوشت کو پہلے نمک ڈال کر ابال لیں، گل جائے تو ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پسا ہوا لہسن، کالی مرچ، نمک ڈال کر اچھی طرح تل لیں، پھر اوپر سے اجینوموتو چھڑک دیں۔ فرائی پین میں ایک چمچہ تیل ڈالیں، اس میں ہری مرچیں ہلکی سی تل لیں۔ پھر اس میں تھوڑا سا سرکہ، سویا ساس اور اجینو موتو ڈال دیں اور یہ بگھار گوشت کے اوپر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد تین منٹ تک دم دے کر اوپر سے ہرا دھنیا باریک کتر کر ڈال دیں۔ سادے چاولوں کے ساتھ گوشت کا یہ نیا ذائقہ بہت مزا دے گا۔

کاکوری کباب

اجزاء: مشین کا قیمہ آدھا کلو، کچا پپیتایا گوشت گلانے کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، پسی سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ، پسی بڑی الائچی دو عدد، بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچہ، پسی ہوئی خشخاش دو چائے کے چمچے، پسا ہوا ناریل سو گرام، دو عدد پیاز (کاٹ کر براؤن کرکے پیس لیں) بھنا ہوا بیسن دو چائے کے چمچے، پسا ادرک لہسن دو چائے کے چمچے، پسی سفید مرچ ایک چائے کا چمچہ،مکھن پچیس گرام، کوئلہ ایک عدد، تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب: تمام مسالے قیمے میں مکس کرکے رکھ دیں۔ دو گھنٹے بعد اس کے سیخ کباب بناکر ڈش میں رکھ کر اوون میں بیک کریں۔ جب تمام کباب اچھی طرح سینک جائیں تو کھلے منہ والی پتیلی میں ڈال کر بیچ میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ دیں اور چند قطرے تیل ڈال کر ڈھک دیں۔ مزیدار کاکوری کباب تیار ہیں۔

تہ دار روغنی پراٹھے

اشیاء: میدہ تین پیالی، سوجی آدھی پیالی، گھی چار کھانے کے چمچے، نمک آدھا چائے کا چمچہ، دہی ایک چوتھائی پیالی، کھانے کا سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، دودھ ایک پیالی، گھی یا تیل پراٹھے سینکنے کے لیے۔

ترکیب: پہلے میدہ اور سوجی چھان لیں، پھر نمک اور کھانے کا سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب گھی آٹے میں اچھی طرح ہاتھ سے ملائیں اور دودھ کے چھینٹے ڈال کر ذرا نرم آٹا گوندھ لیں۔ آدھے گھنٹے کے لیے ڈھانک کر رکھ دیں۔ پھر گوندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں۔ ایک دفعہ چکلے پر بیل کر گھی یا تیل لگائیں اور رول کرلیں، پھر اس طریقے کو دو مرتبہ دہرائیں۔ پکانے سے پندرہ منٹ پہلے پیڑے بناکر کسی اسٹیل کے ڈونگے میں ڈھک کر رکھ دیں۔ تو ا گرم کرکے پیڑا بیل کر پراٹھے ڈالتی جائیں۔ ہلکے سیکنے پر تیل لگاتی جائیں۔ تہہ دار روغنی پھولے ہوئے پراٹھے تیار ہیں۔ کباب کے ساتھ گرم گرم پراٹھے بہت مزیدار لگیں گے۔

چکن سلائس

اشیاء: مرغ ایک عدد، یخنی چار بڑے چمچ، گوبھی کا پھول: ایک عدد چھوٹا، گھی چار بڑے چمچ، سویا ساس دو چمچ، کارن فلور دو چمچ، نمک مرچ حسبِ منشاء۔

ترکیب: مرغی کے مناسب سلائس بنالیں۔ نمک اور کارن فلور کو ساس مل دیں۔ گوبھی کو چکن سلائس کے سائز میں کاٹ لیں۔ دیگچی میں پانی ڈالیں اور گوبھی ابال لیں۔ فرائی پین میں دو چمچ تیل بگھار کر مرغ فرائی کرلیں۔ اب گوبھی اور باقی گھی بھی ڈال دیں دو منٹ فرائی کرنے کے بعد سویا ساس، نمک بھی ڈال دیں۔ گوشت کو الٹ پلٹ کرتے رہیں۔ پانچ منٹ تیز آنچ پر فرائی کرنے کے بعد اتارلیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146