لذیذ پکوان

ماخوذ

سویٹ اینڈر سارفش (بنگلادیش کی ڈش)

اجزاء:

مچھلی: دو سو گرام

تیل: دو کھانے کے چمچ

لہسن: چار جاوے (کٹے ہوئے)

چھوٹی لال پیاز: ایک عدد (سلائس کٹی ہوئی)

فش ساس: دو کھانے کے چمچ

چینی: ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ: ایک عدد

کھیرا: آدھاسلائس (کٹے ہوئے)

ٹماٹر: دو عدد

انناس: ایک سو پندرہ گرام (چکور کٹے ہوئے)

ہری پیاز: دو عدد

نمک: حسب ذائقہ

کالی مرچیں: حسب ذائقہ

گارنش کے لیے:

ہرا دھنیا،ہری پیاز

ترکیب:پہلے تیل کو گم کریں اور اس میں کٹا ہوا لہسن ڈال کر گولڈن براؤن کریں اس دوران چمچ چلاتی رہیں۔ لہسن کے براؤن ہونے کے بعد اس میں مچھلی ڈال دیں۔ (آنچ کو ہلکا کرلیں) چار، پانچ منٹ پکائیں چمچ کو چلاتی رہیں۔ چار پانچ منٹ پکانے کے بعد اس میں کٹی ہوئی پیاز مچھلی ساس، نمک اور کالی مرچیں ملادیں اور ہلکی آنچ مزید تین سے چار منٹ تک پکائیں۔

اب مچھلی تیار ہے۔ اس میں باقی تمام اجزاء کو شامل کر کے تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ سوئیٹ اینڈ سارفش تیار ہے اس کو ہرا دھنیا اور ہری پیاز سے سجائیں (گارنش کرکے) اور گرم گرم سرو کریں۔

گاجر اور آلو کا سوپ (ہانک کانگ کی ڈش)

اجزاء:

آلو: دو عدد (چکور کٹے ہوئے)

گاجر: تین عدد (چکور کٹی ہوئی)

پیاز: دو عدد

لونگ: دو عدد

ہری مرچ: دو عدد

دار چینی: ایک عدد

ادرک: ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

لہسن: ایک جوا (باریک کٹا ہوا)

زیرہ پاؤڈر: ایک چوتھائی کھانے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر: ایک چوتھائی کھانے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

گارنش کے لیے:

پیاز: ایک عدد (سلائس میں کٹے ہوئے)

مکھن: ایک کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:ایک پین میں آلو، گاجر، پیاز، ہری مرچیں، دار چینی، لہسن، ادرک، نمک، لونگ، زیرہ اور ہلدی پاؤڈر کو ایک ساتھ ملا کر بھاپ میںگلالیں پھر ان کا پیسٹ بنالیں۔

ایک ساس پین لیں اس میںمکھن ڈال کر پگھلا لیں۔ اب اس میں پسا ہوا دھنیا ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں اور فوراً اس میں پیاز ڈال کر مزید تیز آنچ پر کچھ دیر پکائیں، جب تک کہ پیاز نرم اور ہلکی براؤن نہ ہوجائے۔ اس میں اب تیار پیسٹ بھی ملادیں اور پانی ڈال کر اُبالنے کے لیے رکھ دیں۔

مزید ار سوپ تیار ہے۔ اس کو مکھن لگے ہوئے ٹوسٹ کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

پالک کا سوپ

اگرچہ پالک کے سوپ کا تصور اتنا دلکش نہیں لگتا مگر حقیقت میں یہ سوپ نہ صرف بہت خوش نما بلکہ ذائقے میں بھی عمدہ اور غذائیت سے بھرپور بھی ہے۔ اس سوپ میںآئرن (فولاد) ہوتا ہے، جو ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔

اجزاء:

ابلی اور میش شدہ پالک: چار کھانے کے چمچ

مرغی کی یخنی: آدھا کپ

دودھ: ایک تہائی کپ

مکھن: دو کھانے کے چمچ

تازہ کریم: دو کھانے کے چمچ

میدہ: دو کھانے کے چمچ

نمک: آدھا چائے کا چمچ

سیاہ مرچ پاؤڈر: ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب:ساس پین میں یخنی، پالک،نمک و سیاہ مرچ ڈال کر گرم کریں۔

دوسرے پین میں مکھن گرم کر کے میدہ ملا کر بھونیں پھر آنچ سے ہٹا کر قدرے ٹھنڈا کر کے آہستہ آہستہ دودھ ملائیں۔ دودھ اچھی طرح حل ہوجائے تو دوبارہ آنچ پر رکھ کر پکائیں، جب قدرے گاڑھا ہونے لگے تو پالک ملا سوپ اس میں ڈال کر مزید پکائیں۔

سوپ مناسب گاڑھا ہوجائے تو پیالے میں ڈالیں اور پھینٹی ہوئی کریم اوپر ڈال کر اسے گھما دیں اس طرح کہ سبز سوپ پر خوب صورت سفید لہریں سی بن بن جائیں۔

ڈبل روٹی کے سلائس کے سخت کنارے کاٹ کر انہیں چھوٹی چھوٹی کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں اور مکھن میں تل کر سنہری اور خستہ کرلیں۔ یہ سوپ کے ساتھ پیش کریں یا پہلے سے سوپ پر چھڑک دیں۔

ایگ ڈراپ سوپ (اجزاء)

مرغی کا گوشت : (ابلا ہوا) ڈھائی سو گرام

ہری لہسن مع پتے: تین عدد

انڈے: دو عدد

مرغی کی یخنی: چار کپ

چینی: آدھا چائے کا چمچ

نمک: حسب ضرورت

تلوں کا تیل: ایک چائے کی چمچ

ترکیب:گوشت کو باریک باریک کاٹ لیں۔ ہری لہسن دھوکر باریک کاٹ لیں (ہری لہسن نہ ہو تو ہری پیاز لے لیں)۔

یخنی کو ایک پین میں ڈال کر گرم کریں اور تمام مسالحے بمعہ گوشت ڈال دیں۔ چند اُبال آنے پر کٹی ہوئی ہری پیاز ڈال دیں اور ابلتے ہوئے سوپ میں پھینٹے ہوئے دونوں انڈوں کو دھار کی شکل میں گرائیں اور آنچ فوراً بند کریں۔

نوٹ: یہ خوب صورت Cleanسوپ ہوگا۔ اگر اس کو گاڑھا کرنا پسند کریں تو ایک کھانے کے چمچ کارن فلور کو تین چمچ پانی میں گھول کر سوپ میں ملا دیں اور قدرے گاڑھا ہونے کے بعد پھر انڈوں کو شامل کریں۔ نمک اپنے ذائقے کے مطابق ڈال سکتی ہیں۔

دم کے کباب

(اجزاء)

گوشت : آدھا کلو (مرغی یا چھوٹی)

پیاز: دو عدد

ہرا دھنیا پودینہ: بقدر ضرورت

ہری مرچ: چھ عدد

دار چینی، گرم مصالحہ : ایک ایک چائے کا چمچہ

زعفران چرونجی: ایک ایک چائے کا چمچہ

خشخاش سوکھا کھوپرا، دہی: سو گرام

تیل: ایک پاؤ

مرچ سرخ: حسب ضرورت

نمک: حسب ضرورت

ترکیب:سب سے پہلے گوشت پسندوں کی طرح ٹکڑے کرلیں۔ اس پر نمک ادرک لہسن لگاکر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں پھر پیاز کو تل کر پیس لیں اور مصالحے کے ساتھ گوشت پر لگا دیں۔ اور اسی طرح دہی، باقی مصالحے بھون کر پیس کر گوشت پر مل دیں اور بڑی کڑھائی میں جما کر اوپر نیچے آگ دے کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ جب خوشبو آنے لگے کفگیر سے الٹ پلٹ کر کے دم پر چھوڑ دیں۔ مزے دار دم کے کباب تیار۔

چکن چلی

( اجزاء)

چکن بون لیس : ایک کلو لمبائی میںپارچے بنوائیں

ہری مرچ : دس سے بارہ عدد لمبائی میں کاٹ لیں

لہسن: دس جوئے کچل لیں

سویا ساس: دو کھانے کے چمچے

سفید دکنی مرچ: ایک چائے کا چمچ

نمک : حسب ذائقہ

تیل : آدھا کپ

ترکیب: ایک پیالے میں بنے ہوئے چکن کے پارچے نمک سفید مرچ، سویا ساس، لہسن ملا کر ایک گھنٹہ کے لیے رکھ دیں، ساس پین میں دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر ہری مرچ فرائی کریں اور نکال لیں، پھر مصالحے لگے پارچے ڈال کر چمچہ چلائیں اور آنچ ہلکی کر کے رکھ دیں۔ معمولی پانی شامل کریں، جب یہ گل جائے تو ہری مرچ ملا کر مکس کریں اور گرم گرم پیش کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146