لذیذ پکوان

ماخوذ

پودینہ چکن

اجزاء: چکن ایک عدد، ادرک (پسا ہوا) ، ایک چمچ، سبز مرچ ۶ عدد، گرم مسالہ (پسا ہوا) ایک چمچ، دھنیا ایک کپ، نمک حسبِ ذائقہ، ملائی آدھا کپ، پیاز ۲؍عدد، لہسن (پسا ہوا) ایک چمچ، سرخ مرچ (پسی ہوئی) ایک چمچ، پودینہ ایک کپ، تیل ایک کپ، دہی ایک کپ۔

ترکیب: چکن کے ۱۲؍یا ۱۶؍پیس بنا لیں۔ اس کو اچھی طرح دھو کر فرائی کریں اور نکال لیں۔ اب پیاز کو باریک کاٹ کر تل لیں۔ دھنیا پودینے میں دہی اور ملائی ڈال کر پیاز کے ساتھ گلینڈ کرلیں۔ اب پتیلے میں ایک کپ تیل ڈال دیں۔ جب تیل گرم ہوجائے تو اس میں ادرک اور لہسن ڈال دیں۔ اب اس میں گلینڈ کیا ہوا مسالہ ڈال دیں۔ پھر اس کو پانچ منٹ تک پکائیں، پھر اس میں نمک، سرخ مرچ پسی ہوئی، گرم مسالہ پسا ہوا ڈال دیں پھر اس میں چکن ڈال دیں۔ چکن ڈالنے کے بعد اس کو ہلکی آنچ پردس منٹ تک پکائیں۔ اب اس کو برتن میں ڈال کر اس کے اوپر ادرک، دھنیا، پودینہ کی گارنش کرلیں۔ مزیدار چکن پودینہ تیار ہے۔

چٹ پٹے شامی کباب خود بنائیے

اشیاء اور مقدار: بڑے کا گوشت بغیر ہڈی ایک کلو، دال چنا ایک کلو، لہسن ۱۰ سے ۱۲ جوے، کالی مرچ ایک چمچ، نمک ایک چمچ، بڑی الائچی دو عدد، ثابت سرخ مرچ ۱۰ سے ۱۲ عدد، پیاز کدوکش کیے ہوئے ۲ عدد درمیانہ سائز، لیموں کا جوس ۲ چمچ، سبز مرچ ۶ یا ۷ عدد، پکانے کا تیل آدھا کپ، انڈے ۲ عدد، لونگ، دارچینی، ہرا دھنیا، ادرک حسبِ ذائقہ۔

بنانے کا طریقہ: دال کو اچھی طرح صاف کرکے پکانے سے دو گھنٹے پہلے پانی میں بھگودیں پھر دال، قیمہ، ادرک، لہسن، کالی مرچ، لونگ، دار چینی، نمک، بڑی الائچی اور ثابت سرخ مرچ دیگچی میں ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ پانی تقریباً ایک کلو ڈال دیں اگر مزید پانی کی ضرورت ہو تو ایک کپ یا گلاس سے زیادہ نہ ڈالیں۔ جب گوشت اور دال اچھی طرح گل جائیں تو پانی خشک کرکے دیگچی چولہے سے اتار لیں۔ اگر آپ ہاون دستے سے کوٹنا چاہتی ہیں تو پانچ منٹ کے لیے اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ اگر مشین ہے تو آپ اسی وقت پیس سکتی ہیں۔ پیسنے سے پہلے سبز مرچ اور کدوکش کیا ہوا پیاز بھی شامل کرلیں۔ پیسنے کے بعد لیموں کا رس اور پھینٹے ہوئے انڈے شامل کریں اور کباب بنالیں۔ کباب تیل یا گھی میں تل لیں۔ گرم گرم کباب سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

مچھلی کا پلاؤ

اجزاء: مچھلی (روہو) آدھا کلو، گھی یا تیل ایک پاؤ، ادرک ۵۰؍گرام، چاول آدھا کلو، زیرہ سفید ایک چٹکی، کالی مرچ آٹھ دانے، بڑی الائچی ایک عدد، پیاز دو عدد، سوکھا دھنیا چائے کا آدھا چمچ، سیاہ زیرہ ایک چٹکی، نمک، لال مرچ حسبِ ذائقہ، لہسن ۱۲؍جوئے، لونگ ۲ عدد، دار چینی چھوٹا سا ٹکڑا۔

ترکیب: بغیر کانٹے کی مچھلی کے ٹکڑے درمیان سے کٹوائیں اور ان پر نمک لگا کر گھنٹے بھر کے لیے رکھ دیں۔ پھر بیسن کے ساتھ ٹکڑوں کو دھولیں اور پھر تمام مسالوں کو تھوڑا تھوڑا لے کر ان کو پیس لیں اور تھوڑا سا سرکہ ملاکر اس کی لٹی بنالیں اور اسے مچھلی کے ٹکڑوں پر لیپ کریں اور دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور پھر فرائی پین میں گھی میں ڈال کر تل لیں۔ دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز کو بادامی کرلیں اور اس میں تقریباً آدھا لیٹر پانی ڈال دیں۔ پانی ڈالنے سے پہلے باقی کے مسالے ڈال کر بھون لیں۔ پانی میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال دیں چاول گل جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو مچھلی کے ٹکڑے، مسالہ اور گھی ڈال دیں اور ۱۵؍منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ مچھلی پلاؤ تیار ہوجائے گا۔

پالک، آلو اور سیم کی بھجیا

اجزاء: سیم ایک پاؤ، آلو دو عدد، پالک ایک گڈی، نمک حسبِ ذائقہ، ہلدی ایک چمچ، پسا زیرہ ایک چمچ، سرخ مرچیں آدھا چمچ، سیاہ مرچ تین عدد، گھی ایک کھانے کا چمچ، پیاز دو عدد، ہری مرچ چھ عدد، لہسن، ادرک حسبِ ضرورت۔

ترکیب: سیم کی پھلی کو دھوکر باریک کاٹ لیں۔ آلو چھیل کر دھولیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پالک صاف کریں اور دھوکر کاٹ لیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں۔ ہری مرچیں کاٹیں، ادرک اور لہسن باریک پیس لیں، تمام سبزیوں کو نمک ملا کر ابالیں۔ جب آلو گل جائیں تو بچا ہوا پانی پھینک دیں۔ سبزیوں میں لہسن ، ادرک اور ہری مرچوں کے علاوہ تمام مسالے شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ ایک دوسری دیگچی میں گھی گرم کریں، اس میں پیاز تل لیں پھر اس میں ادرک، لہسن اور ہری مرچیں ڈال کر بھونیں، جب مسالہ گھی چھوڑ دے تو اس میں سبزیاں شامل کردیں اور مزید پانچ منٹ تک بھونیں، یہاں تک کہ بھجیا گھی چھوڑ دے۔ لذیذ پالک، آلو اور سیم کی بھجیا تیار ہیں۔

ویجی ٹیبل سلاد

اجزاء: کھیرا دو عدد (درمیانہ سائز کا) گاجر دو عدد، چکن بریسٹ دو عدد، چقندر ایک عدد، ٹماٹر دو عدد (چھوٹے)، پیاز دو عدد، لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ، نمک حسبِ ذائقہ، کالی مرچ حسبِ ذائقہ، سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ، زیتون کا تیل ایک چوتھائی کپ۔

ترکیب: تمام سبزیاں باریک کاٹ لیں۔ کھیرا، گاجر، ٹماٹر اور چقندر لمبائی کے رخ سے کاٹیں۔ زیتون کے تل میں لیموں کا رس، سرکہ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور ویجی ٹیبلز پر یہ ڈریسنگ ڈال دیں۔ مزیدار ویجی ٹیبل سلاد تیار ہے۔

فروٹ کریم سلاد

اجزاء: اسٹرابری، کیلے، سیب ، امرود، آڑو، آم سب حسبِ ضرورت، کریم آدھا کپ، دہی آدھا کپ، شکر دو سے چار کھانے کے چمچ، بھنے ہوئے بادام، کاجو، اور تل حسبِ ضرورت۔

ترکیب: تمام پھلوں کو باریک باریک کاٹ لیں۔ وہی اور کریم میں شکر شامل کرکے خوب پھینٹیں پھر اس میں پھل اور بھنے ہوئے بادام، کاجو اور تل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ مزیدار فروٹ کریم سلاد تیار ہے۔

آلو دہی کی بھاجی

اجزاء:آلو ۱۲؍عدد چھوٹے سائز کے، دہی ایک چوتھائی کپ، ہلدی پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ، براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں دو عدد (باریک کاٹ لیں)، پانی ایک چوتھائی کپ۔

ترکیب: آلو کو چھلکے سمیت نمک ملے پانی میںابال لیں، اس کے بعد پانی نکال کر پلیٹ میں رکھ دیں۔ دہی کو پیالے میں ڈالیں۔ اس کے بعد اس میں پانی، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، براؤن شوگر اور نمک ڈال کر اسے اچھی طرح پھینٹیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کریں، اس میں ثابت زیرہ ڈال کر چمچہ چلائیں۔ آنچ درمیانی کرکے اس میں تیار کیا ہوا دہی کا مکسچر شامل کرکے چمچہ چلائیں اور اسے تین منٹ تک فرائی کریں۔ ہرا دھنیا، ہری مرچیں اور ابلے ہوئے آلو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے پانچ سے سات منٹ تک پکائیں۔ آلو دہی کی مسالے دار بھاجی تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں نکال کر دھنیا سے گارنش کریں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

بینگن کڑی

اجزاء: بینگن ایک پاؤ، پیاز درمیانی دو عدد، سلائس، رائی ایک چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ہلدی پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ۔ تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب: پہلے پیاز کو گولڈن ڈیپ فرائی کرلیں۔ اب پیاز کو الگ رکھ دیں۔ بینگن میں نمک کو اچھی طرح ملادیں۔ ایک کڑاہی میں تھوڑا سا تیل گرم کریں، اس میں رائی ڈال کر بھون لیں، پھر اس میں زیرہ اور ہلدی شامل کریں۔ چمچہ چلاتی رہیں، پھر بینگن شامل کرکے اس کو درمیانی آنچ پر ڈھک کردو منٹ پکنے کے لیے رکھ دیں۔ تیار ہونے پر اس میں لال مرچ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر شامل کریں۔ تھوڑی دیر چمچہ سے چلائیں، احتیاط سے کہ بینگن نہ ٹوٹیں، اب تلی ہوئی پیاز کو اوپر چھڑکیں اور گرما گرم روٹیوں کے ساتھ پیش کریں۔

مسالے دار بھنڈی

اجزاء بھنڈی ایک پاؤ، تیل تین کھانے کے چمچ، پیاز دو عدد، خشخاش ایک چائے کا چمچہ، ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچہ، سرکہ دو چائے کے چمچے، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، تیل ایک چائے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ۔

ترکیب: سب سے پہلے بھنڈیاں دھولیں اور ان کا اوپرکا حصہ کاٹ کر بیچ سے چیرا لگائیں، اس کے بعدسل پر نمک، لال مرچ، زیرہ، خشخاش، دھنیا، تل اور پیاز ڈال کر باریک پیس لیں اور اس مسالے کو بھنڈیوں میںبھرکر دھاگہ لپیٹ دیں، اس کے بعد تیل گرم کریں، باقی بچا ہوا مسالہ ڈال کر بھون لیں، آنچ ہلکی کرکے سرکہ ڈال دیں۔ اب ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر اس کا ڈھکن ڈھک دیں اور پندرہ منٹ بعد دیکھیں بھنڈیاں گل جائیں تو چولہے سے اتارلیں۔

——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146