لذیذ پکوان

ماخوذ

پالک پنیر
اجزا:
٭پنیر: ایک پیکٹ
٭مکھن: ایک بڑا چمچہ
٭نمک: حسب ذائقہ
٭لہسن: چار عدد جوے
٭پالک: آدھاکلو
٭ہری مرچ: چار عدد
٭دودھ: ایک پیالی
٭کالی مرچ: ایک چھوٹا چمچہ
ترکیب:پالک کو اچھی طرح دھوکر اس کے اپنے ہی پانی میں ابال لیں، جب پانی خشک ہوجائے تو پالک پیس لیں۔ ایک دیگچی میں مکھن ڈال کر گرم کرلیں، پھرپالک اور نمک ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ بھوننے کے بعد اس میں دودھ بھی شامل کردیں اور پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب دودھ خشک ہوجائے تو ایک بار پھر سے بھون لیں۔ اب فرائی پین میںمکھن ڈال کر گرم کریں اور پنیر کے کیوبز مکھن میں پگھلاکر پالک میں ڈال دیں۔ اس کے بعد کالی مرچ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ تیار ہونے پر مزیدار پالک پنیر سے لطف اٹھائیں۔
بھنڈی گوشت
اجزاء:
٭گوشت: آدھا کلو
٭بھنڈی: ایک پائو
٭گھی: آدھاپائو
٭لہسن: دس جوئے
٭پیاز: آدھا پائو
٭ٹماٹر: آدھا پائو
٭نمک، مرچ: حسب ذائقہ
ترکیب: دیگچی کو چولہے پر چڑھاکر اس میں گھی ڈال دیں۔ جب گھی گرم ہوجائے تو اس میں پیاز کے لچھے کاٹ کرڈالیں اور بادامی کرلیں۔ پھر اس میں گوشت، ٹماٹر،لہسن، سرخ مرچ اور نمک ڈال کر دیگچی میں چمچہ سے چلائیں۔ جب تمام چیزیں یکجان ہوجائیں تو ایک گلاس پانی ڈال کرگوشت کو گلنے دیں۔ بھنڈیوں کو اچھی طرح دھولیںپھر انھیں کاٹ کر علاحدہ سے فرائی پین میں دھیمی آنچ پر تل لیں۔ ہلکی بادامی ہونے پر گوشت کے گلنے کے بعد دیگچی میں ڈال دیں۔ سالن پکنے دیں، جب پانی خشک ہوجائے اور گھی تار چھوڑنے لگے تو اتارلیں۔
ویجی ٹیبل جلفریزی
اجزاء
٭آلو: ایک عدد
٭گاجر: ایک عدد
٭ٹماٹر: ایک عدد
٭پیاز: ایک عدد
٭شملہ مارچ: دو عدد
٭مٹر(اُبلے ہوئے):ایک کپ
٭ثابت زیرہ: ایک چائے کاچمچہ
٭ثابت لال مرچ: چھ عدد
٭ادرک: ایک کھانے کا چمچہ
٭لہسن: ایک کھانے کا چمچہ
٭نمک: حسب ذائقہ
٭لال مرچ: پائوڈر ایک چمچہ
٭ہلدی پائوڈر: ایک چمچہ
٭گرم مسالہ پائوڈر: آدھا چمچہ
٭میتھی: ایک چائے کاچمچہ
٭سرکہ: ایک کھانے کاچمچہ
٭پنیر: ایک کھانے کا چمچہ
٭تیل: ایک کپ
ترکیب: تیل گرم کرکے اس میں ثابت لال مرچ اور زیرہ ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کرکے ڈھانپ کر چولہے سے اتار کر رکھ دیں، تمام سبزیاں (باریک کٹی ہوئی) کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر ساتھ ہی نمک اور ہلدی ڈال کر دو منٹ ابال کر چھننے کے لئے رکھ دیں، جس برتن میں لال مرچ اور زیرہ ڈال کر فرائی کیا ہے اسے دوبارہ چولہے پر رکھ کرکٹی ہوئی ادرک اور لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر بھونیں اس کے بعد نمک مرچ گرم مسالہ میتھی سرکہ پنیر اورسبزیاں ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں اور ڈھک کر تین سے چار منٹ پکاکر اتارلیں اور گرما گرم پیش کریں۔
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں