لذیذ پکوان

ماخوذ

مٹن چھولے بنانے کی ترکیب

اجزا: بکرے کا گوشت آدھا کلو، سفید چنے ایک پیالی، ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، پیاز دو عدد درمیانی، ٹماٹر دو عدد درمیانے، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ، دہی آدھی پیالی، ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گٹھی،کوکنگ آئل آدھی پیالی۔

ترکیب:

چنوں کو اُبالنے کے لئے انھیں اچھی طرح دھو کر آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر دو گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔دوبارہ دھو کر تین سے چار پیالی صاف پانی ڈال کر اتنی دیر اُبالیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔پیاز کو باریک کاٹ لیں اور ٹماٹر کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔گوشت کو صاف دھو کر اس میں ادرک لہسن،نمک اور پھینٹی ہوئی دہی لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے ہلکا سا گرم کرکے پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ اچھی طرح گل جائے۔ پھر لال مرچ،دھنیا،زیرہ،ہلدی اور مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ڈھک دیں۔ ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آجائے تو اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔چنے ڈال کر دو پیالی پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ تک پکائیں۔ڈش میں نکال کر ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک دیں اور نان کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146