دَم کا قیمہ
درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو سے تین پاؤ،پیاز دو عدد، ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ،مرچ پاؤڈر ایک سے دو چائے کے چمچ،ہلدی حسبِ ذائقہ، دہی تین چائے کے چمچ، کچا پپیتا ایک چائے کا چمچ، ہری مرچ دو عدد، لیموں کا رس دو چائے کے چمچ، کوئلہ ایک چھوٹا ٹکڑا،نمک حسب ذائقہ،تیل ایک چوتھائی کپ، لونگ پانچ عدد۔
ترکیب:
پیاز، ہری مرچ اور تیل کے علاوہ قیمے میں تمام مسالے لگا کر ڈھانپ کر کچھ گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ پھر ایک الگ برتن میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو ہلکا سنہری رنگ آنے تک پکائیں۔ اس کے بعد قیمہ شامل کرکے کچھ منٹ تک تیز آنچ پر پکنے دیں۔ کوئلے پر ایک پنی چڑھائیں جس پر ایک چائے کا چمچ تیل لگایا گیا ہو اور پھر اسے برتن میں ڈال دیں۔
پھر اس کو ڈھکن سے ڈھک کر بیس سے تیس منٹ تک درمیانی آنچ پر دَم دینے کے طریقے کے مطابق پکائیں۔ اب کوئلہ نکال کر اس میں ہری مرچوں کو شامل کریں اور ڈھکن سے برتن ڈھک دیں اور ہلکی آنچ میں اس وقت تک پکائیں جب تک وہ تیار نہ ہوجائے۔ ہرا دھنیا، پودینہ، لیموں اور کٹی ہوئی پیاز سے سجاکر نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔l