لطائف

ماخوذ

بتاؤ وٹامن سی کس چیز میں ہوتا ہے، استاد نے شاگر دسے پوچھا:

’’سر! ہری مرچ میں۔‘‘ اس نے جواب دیا

’’تمہیں کیسے پتہ چلا!‘‘ سر! میرا بھائی جب بھی ہری مرچ کھاتا ہے تو اس کے منھ سے ’’سی سی‘‘ کی آواز نکلنے لگتی ہے۔ شاگرد نے جواب۔

٭٭٭

ایک آدمی نوکری کے لیے انٹرویو دینے گیا۔ انٹرویو لینے والے نے اس سے پوچھا ’’تاج محل کہاں ہے؟‘‘ اس نے جواب دیا: ’’جی دہلی میں‘‘

انٹرویو لینے والے نے کہا: ’’آپ کو یہ بھی نہیں معلوم کہ تاج محل کہاں ہے۔ آپ کو نوکری نہیں مل سکتی۔‘‘

آدمی نے کہا: ’’اگر میں کہوں کہ تاج محل آگرہ میں ہے تو کیا آپ مجھے نوکری دے دیں گے۔

٭٭٭

اخبار میں سستے ہوائی سفر کا اشتہار دیکھ کر ایک شخص نے ٹکٹ خریدا۔ وہ ہوائی جہاز پر سوار ہوا تو اس نے پائلٹ سے کہا: ’’میں پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کررہا ہوں کوئی ڈر والی بات تو نہیں۔‘‘

پائلٹ نے جواب دیا: ’’مجھے نہیں معلوم کیونکہ میں پہلی بار ہوائی جہاز اُڑانے جارہا ہوں۔‘‘

٭٭٭

ایک آدمی نے دکان پر ایک خوبصورت بوتل دیکھی تو دکاندار سے پوچھا: ’’یہ کیا ہے؟‘‘ دکاندار نے کہا کہ یہ تھرمس ہے۔ اس میں گرم چیز گرم اور ٹھنڈی چیز ٹھنڈی رہتی ہے۔ اس نے فوراً وہ تھرمس خرید لیا اور اس میں ایک کپ چائے اور ایک پیپسی کی بوتل ڈال کر گھر لے گیا۔

٭٭٭

ایک دکاندار نے اپنے پرانے گاہک کو دیکھ کر کچھ اس طرح شعری انداز میں کہا:

جب بھی ہوتا ہے تمہارا دیدار دل دھڑکتا ہے بار بار

اپنی عادت سے ہو مجبور تم جانے کب مانگ لو اُدھار

٭٭٭

دو دوست ایک دوسرے کو گدھا ثابت کرنے میں لگے تھے۔

ایک نے دوسرے سے کہا: کیا تمہارے سرپرسینگ ہیں؟

اس نے کہا: ’’نہیں‘‘، ساتھی نے کہا: ’’اچھی طرح دیکھ لو۔ اس نے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا : ’’نہیں ہیں۔‘‘

پہلا دوست بولا: ’’ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں، ثابت ہوگیا کہ گدھے کے سرپر سینگ نہیں ہوتے۔‘‘

٭٭٭

بچہ اپنی ماں سے: ممی آج میرا دوست آرہا ہے۔ آپ میرے تمام کھلونے چھپا دیں۔

ماں: کیا تمہارا دوست تمہارے کھلونے اڑالے جائے گا۔

بچہ: نہیں، مجھے ڈر ہے کہ وہ اپنے کھلونے پہچان لے گا۔

٭٭٭

ایک دیہاتی ٹی وی کی دکان پر گیا اور پوچھا کیا یہاں رنگین ٹی وی ملتے ہیں۔ دکاندار نے کہا: ’’ہاں!‘‘

دیہاتی نے کہا: تو ایک ہرے رنگ والا ٹی وی دے دو۔

٭٭٭

سنتو اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جارہا تھا۔

راستے میں پولیس والے نے اسے روکنے کے لیے ہاتھ دیا۔

سنتو بولا: یہاں پہلے ہی سے تین آدمی بیٹھے ہیں میں چوتھا آدمی کیسے بٹھا سکتا ہوں۔

٭٭٭

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں