لمحۂ فکریہ

محمدداؤد ، نگینہ، بجنور

ضلع بجنور میں دو سال سے زیادہ عرصے سے آسامی لوگ آئے ہوئے ہیں ان کے بارے میں جان کاری اس طرح ہوئی کہ کچھ اچھے خاصے بڑے بچوں کو صبح صبح نالیوں میں ہاتھ ڈالتے چمبک (مقناطیس) لگے ڈنڈوں کو کوڑے کرکٹ میں گھماتے دیکھتے تھے ۔ ایک دن ان کا نام پوچھا تو معلوم ہوا مسلمان ہیں اور شہر کے بالکل کنارے پر رہتے ہیں۔ جب ان کی بستی دیکھی تو پتہ چلا یہ ساٹھ ستر افراد ہیں، دس بارہ مرد ہیں اور اتنی ہی کم و بیش عورتیں اور باقی بچے۔ چھوٹے بچے زیادہ تر بالکل ننگے۔ اور کسی کے تن پر کپڑا تو وہ بھی نامکمل سب ہی بچے بہت گندے۔ خواتین کے لباس غیر مسلمین (دلتوں) کے مشابہ، رہائش کا حال یہ کہ بانس گاڑ کر چاروں طرف سے پلاسٹک سے ڈھک لیا ، چھت کہیں ٹن وغیرہ یا پلاسٹک کی۔ کام یہ کہ بچے و خواتین اور نوجوان بھی پنّیاں، گتّے، چیتھڑے ، لکڑی لوہے کے ٹکڑے اکٹھا کرنا اور جب مال خوب سارا ہوجائے تو بذریعہ ٹرک میرٹھ یا مظفر نگر بھیج دیا۔ تعلیم کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو صفر۔ بہرحال فوری طور سے پہننے اوڑھنے کے کپڑے کمبل وغیرہ فراہم کرائے اور تعلیم کا مرکز قائم کردیا۔ الحمدللہ ایک ماہ سے تعلیم کا سلسلہ بچوں اور خواتین میں جاری ہے اور پابندی سے جاری ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ بچوں سے جب معلوم کیا کہ ہمارا مالک، ہمارا معبود کون ہے؟ تو ان کا جواب تھا ہمارے ابا، اماں۔ محمد ﷺ کون ہیں؟ جواب تھا پتہ نہیں۔ ہم کس کی امت میں ہیں؟ پتہ نہیں۔ بچوں کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ تو بچے ہیں، ابھی کیا جانیں حالانکہ بہتیرے بچوں کی عمریں آٹھ سال سے زیادہ ہیں۔ خواتین کا بھی کم و بیش یہی حال ہے۔ یہ صورتِ حال بڑی فکر انگیز ہے۔ عیسائی مشنریاں ایسے ہی موقعوں کی تلاش میں رہتی ہیں۔ ان لوگوں کو کوئی کچھ راشن پانی کے ساتھ تعلیم دینے لگے تو ان کے رنگ میں رنگ جانے میں انہیں کوئی بھی پس و پیش نہیں ہوگا۔ ضرورت ہے کہ ملت کے بہی خواہان بہت اونچے پلان بنانے کے ساتھ ساتھ ان نچلی سطح کے حقائق پر بھی نظر رکھیں۔ یہ لوگ ضلع بجنور کے دیگر مقامات جیسے نجیب آباد وغیرہ کے علاوہ مظفر نگر، میرٹھ وجوالہ پور میں بھی جاکر بس گئے ہیں اور حال کم و بیش یکسا ں ہی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم صرف اوپر ہی کی منزل بنانے میں لگے رہیں اور نیچے سے زمین کھسک جائے!
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146