اشیاء: اجوائن خراسانی ۲۵ گرام، آک کے پھول ۲۵ گرام، سونٹھ ۲۵گرام، سورنجان تلخ ۲۵ گرام، تل کاتیل ایک پاؤ۔
یہ چاروں چیزیں اچھی طرح کوٹ پیس لیجیے اور تیل میں ملا کر خوب پکائیے جب یہ کالا ہوجائے تو اتاریے اور چھان کر بوتل میں رکھ لیجیے اور صبح وشام استعمال کیجیے۔ انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
یہ تیل ہلکا گرم کرکے رات کو جوڑوں پر آہستہ آہستہ ملئے، آپ کو افاقہ ہوگا۔ ادرک، سیاہ زیرہ، کالی مرچ اور پودینے کی چٹنی بناکر دونوں وقت کھائیے۔ پانی خوب پیجئے۔ نیم کے تنے کی تھوڑی سی چھال لیجیے۔ تقریباً جوش دیجیے۔ پھر اتار کر چھان کر یہ کڑوا جوشاندہ پی کر تھوڑے سے بھنے چنے کھالیجیے۔
جوڑوں کے درد میں درج ذیل ہدایات مجرب اور کارآمد ہیں، ان پر سختی سے عمل کیجیے، انشاء اللہ تکلیف دور ہوجائے گی۔
(۱) پانی، کھانے سے ایک گھنٹے پہلے یا دو گھنٹے بعد پیجیے۔ اور اسے ہمیشہ کا معمول بنائیے ویسے بھی یہ سنتِ نبویؐ ہے۔
(۲) ترش پھلوں یعنی لیموں، کینو، مالٹے وغیرہ سے مکمل پرہیز کیجیے۔
(۳) دودھ بکثرت پیجئے۔ اگر موٹاپے کا مسئلہ ہو تو دودھ بالائی اتار کر نوش کیجیے۔
(۴) مچھلی یا مچھلی کا تیل استعمال کیا جائے۔
(۵) گائے بھینس کا گوشت کھانا چھوڑ دیجیے۔
(۶) موسمی سبزیاں خوب کھائیے۔