*تندوری روٹیوں کو تازہ کرنے کے لیے ان پر پانی لگائیں اور گرم توے پر بالکل ہلکی آنچ پر پتیلے سے ڈھک کر رکھ دیں۔ دس منٹ بعد روٹیاں تازہ ہوجائیں گی۔
*سنک کی نالی بند ہوجائے تو گرم پانی میں کپڑے دھونے کا سوڈا شامل کر کے سنک میں ڈال دیں۔
*پھٹکری باریک پیس کر کچن کے کیبنٹس میں رکھیں تو کیڑے پیدا نہیں ہوتے۔
*سرکہ ملے پانی میں سفید ململ کا کپڑا نچوڑ کر گوشت پر پھیلا دینے سے مکھیاں گوشت کے قریب نہیں آتیں۔
*صابن کے چند ٹکڑے سرسوں کے تیل میں گرم کرنے کے بعد لکڑی کے دوازوں اور چار پائیوں کے جوڑوں پر ڈالنے سے چرچراہٹ ختم ہوجاتی ہے۔
*الماری، فریج، صندوق کھسکانے کے لیے اس کے اطراف تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر فرش پر چھڑک دیں۔
*مچھروں سے محفوظ رہنے کے لیے ایک کپ میں تھوڑا سا پانی لیں او راس میں کافور کے چند ٹکڑے ڈال کر اپنے سرہانے رکھ کر آرام سے سو جائیں۔
*اگر سرکہ اور پانی ہم وزن ملا کر اس میں کاٹن بھگو کر سفید فرنیچر صاف کیا جائے تو داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔
*کسی بیگ کی زِپ (ZIP) درمیان میں پھنس جائے تو اس پر موم بتی رگڑیں، زپ ٹھیک ہوکر رواں دوا ہوجائے گی۔
*شدید کھانسی خاص طور پر رات سوتے وقت اور صبح اٹھنے کے بعد ہو، تو رات سوتے وقت ایک یا دو چٹکی اجوائن منہ میں رکھ کر سوجائیں، پانی بالکل نہ پئیں۔ اس کا رس یا لعاب باہر نکالیں، تین چار دن استعمال سے کھانسی سے نجات مل جائے گی۔
*دست و پیچش میں صبح ناشتے کی جگہ ایک کیلے پر اسپغول چھڑک کر یا تقریبا دو پاؤ دہی میں ملا کر کھائیں۔ دونوں صورتوں میں اوپر سے پانی نہ پئیں او رنہ ہی دن بھر کھانا کھائیں۔ اگر بھوک تنگ کرے تو ایک یا دو اچھی کوالٹی کے کینو یا کیلے کھالیں، رات کو ہلکا پھلکا کھانا کھائیں۔ دو تین دن میں افاقہ ہوجائے گا۔
*پھٹی ایڑیوں سے نجات کے لیے کینو کے سوکھے ہوئے ایک پاؤ چھلکوں کو اچھی طرح گرائنڈ کر کے سفوف بنالیں، پھر تقریباً آدھا پاؤ زیتون یا ناریل کا تیل ملا کر پیسٹ بنا کے کسی ڈبیا میں رکھ لیں۔ رات اور صبح کو پاؤں دھوکر خشک کریں اور یہ پیسٹ لگا کر موزے پہن لیں تاکہ پاؤں مٹی سے محفوظ رہیں۔ ہفتہ بھر استعمال سے ایڑیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔lll