مختصر پُراثر

وجیہہ ممریزخان… اٹک

مختصر مختصر
٭ کم خوراک آپ کھاتے ہیں، زیادہ خوراک آپ کو کھاتی ہے۔
٭ ریچھ کی دوستی خطرناک ہوتی ہے، جب وہ خوش ہوتا ہے تو گلے لگالیتا ہے۔
٭ کچھوے سے دوڑ کا مقابلہ کرنے کے سے پہلے یہ اطمینان کرلیںکہیں آپ خرگوش تو نہیں۔
٭ اگر پانی کی سطح پر کوئی لہر نہیں تو یہ خیال نہ کریں کہ اس کی تہہ میں کوئی مگرمچھ نہیں۔
٭ پانی کی ایک بوند میںاگر نمک ملادیاجائے تو وہ آنسو نہیں بن جاتا، اس کے لیے آنکھوں کا ہونا ضروری ہے۔
نیکی کم، گناہ زیادہ:
علماء نے لکھاہے کہ نیکی جتنی بھی اپنی نگاہ میں کم سمجھی جائے گی اتنی ہی اللہ تعالیٰ کے یہاںبڑی سمجھی جائے گی۔ اور گناہ جتنا بھی اپنی نگاہ میں بڑا سمجھاجائے گا اتنا ہی اللہ تعالیٰ کے یہاں ہلکا اور کم سمجھاجائے گا۔ یعنی ہلکے گناہ کو بھی یہی سمجھے کہ میں نے بہت بڑی حماقت کی، ہرگز ہرگز نہیںکرنی چاہیے تھی۔ کسی گناہ کو بھی یہ نہ سمجھے کہ چلو اس میںکیا ہوگیا!
بعض علماء سے نقل کیاگیاہے کہ نیکی تین چیزوں سے کامل ہوتی ہے۔ ایک یہ کہ اس کو بہت کم سمجھے کہ کچھ بھی نہ کیا۔ دوسرے، جب کرنے کا خیال آجائے تو اس کو کرنے میں جلدی کرے، مبادا یہ مبارک خیال نیکی کرنے کا نکل جائے یا کسی وجہ سے نہ ہوسکے۔ تیسرے یہ کہ اس کو مخفی طور سے کرے۔
اللّٰہ کے واسطے
حضرت مالک بن دینارؒ حضرت حسن بصریؒ کے ذریعے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادنقل کرتے ہیں کہ جو شخص بھی وعظ کہتاہے حق تعالیٰ شانہ‘ اس سے قیامت کے دن مطالبہ فرمائیںگے کہ اس کا کیا مقصد تھا (یعنی اس سے کوئی دنیوی غرض تھی، مال ومنفعت یا جاہ وشہرت یا خالص اللہ کے واسطے کہاتھا) حضرت مالکؒ کے شاگرد کہتے ہیں کہ مالکؒ جب اس حدیث کو بیان فرماتے تھے تو اتنا روتے کہ آواز نہ نکلتی۔ پھر یوں فرماتے کہ تم یوں سمجھتے ہو کہ وعظ سے میری آنکھ ٹھنڈی ہوتی ہے (یعنی میرادل خوش ہوتا ہے) حالانکہ مجھے معلوم ہے کہ مجھ سے قیامت کے دن اس کا سوال ہوگاکہ اس وعظ کا کیا مقصد تھا؟ (ترغیب)
——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146