خاوند: چرچل کے ان الفاظ کو کون بھول سکتا ہے: ہم ساحلوں پر لڑیں گے۔ ہم خشکی پر لڑیں گے۔ ہم کھیتوں میں لڑیں گے۔ ہم گلیوںمیں لڑیں گے اور ہم پہاڑوں پر لڑیں گے۔
بیوی: لگتا ہے یہ بات چرچل نے ہمارے بچوں کے لیے کہی ہے۔
٭٭
ایک جرنیل ریٹائر ہوا تو اسے ایک بہت بڑی فرم کا ڈائریکٹر لگادیا گیا۔ ایک بار کسی نے اس سے پوچھا: ’’میدانِ جنگ اور دفتر میں آپ کیا فرق محسوس کرتے ہیں؟‘‘
’’میدانِ جنگ میں دشمن اپنی وردی کی وجہ سے صاف پہچانا جاتا تھا۔‘‘ جواب ملا۔
٭٭
’’جونہی سورج کی پہلی کرن میرے بستر پر پڑتی ہے میں اٹھ کھڑا ہوتا ہوں۔‘‘
’’لیکن تمہاری والدہ کا یہ کہنا ہے کہ تم سارا دن سوئے رہتے ہو۔‘‘
’’وہ بھی ٹھیک کہتی ہیں، کیوں کہ میرے کمرے کی کھڑکی مغرب کی طرف ہے۔‘‘
٭٭
ڈاکٹر (مریض سے): اس مرض کے چند مریض پہلے بھی میرے پاس آچکے ہیں۔ مجھے امید ہے اس بار میں آپ کو زندہ رکھنے میں کامیاب ہوجاؤنگا۔
’’میری چھٹی حِس بہت تیز ہے، میں اکثر اس سے کام لیتا ہوں۔‘‘
’’پہلی پانچ حسوں کی غیر موجودگی میں تم اور کر بھی کیا سکتے ہو؟‘‘
٭٭
’’میں اسکول میں اس قدر مقبول تھا کہ ہر شخص مارے حسد کے مجھے سے نفرت کرتا تھا۔‘‘
٭٭
ایک عورت ان آٹھ وجوہ کی بنا پر کوئی چیز خریدتی ہے: (۱) اس کا خاوند خریدنے سے منع کرتا ہے۔ (۲) اس چیز سے اس کا وزن کم ہونے میں مدد ملے گی (۳) یہ امپورٹڈ ہے۔ (۴) یہ ہمسایوں کے پاس نہیں ہے۔ (۵) ہر کسی کے پاس ہے (۶) عام لوگ اسے نہیں خریدسکتے (۷) یہ عام چیزوں سے مختلف ہے۔ (۸) کیونکہ…
٭٭
تھانیدار دفتر میں بیٹھا تھا کہ ٹیلی فون کی گھنٹی بجی۔ ’’جناب تھانیدار صاحب! میں مصری شاہ سے بول رہا ہوں۔ میرا ہمسایہ غنڈہ گردی پر اتر آیا ہے اور قانون ہاتھ میں لے کر اس کی دھجیاں بکھیرنا چاہتا ہے۔‘‘
’’ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔‘‘ تھانیدار بولا ’’تھوڑی دیر پہلے تمہارے ہمسائے نے بھی فون پر مجھے یہی اطلاع دی تھی۔‘‘