مضبوط ارادہ … پہلا قدم

روبا شاکر

ہر انسان کا زندگی میں کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور کوئی منزل ہوتی ہے، جہاں تک وہ پہنچنا چاہتا ہے۔ پھر اس مقصد کو پانے کے لیے، وہ سر دھڑ کی بازی لگاتا ہے۔ یقینا محنت اور ثابت قدمی سے ہی منزل کا حصول ممکن ہے۔ لیکن ایک چیز اور ہے جو بہت ضروری ہے، اور وہ ہے مضبوط ارادہ۔ منزل کو پانے کا یہی فارمولا ہے۔ پہلے پختہ ارادہ، پھر محنت اور آخر میں حسبِ خواہش نتائج کا حصول۔ دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کامیابی تک پہنچنے کے لیے پہلی سیڑھی مضبوط ارادہ ہے۔
یوں تو روز مرہ زندگی میں بہت سے کاموں کے ارادے کیے جاتے ہیں۔ کچھ پر انسان قائم رہتا ہے اور کچھ کو بھول جاتا ہے۔ لیکن اگر ہم کامیاب لوگوں کی جدوجہد پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوگا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے مضبوط ارادہ کارفرما تھا۔ مضبوط ارادہ ہی آگے بڑھنے اور جدوجہد کرنے کے لیے طاقت فراہم کرتا ہے۔ یہ جدوجہد کی گاڑی کا پیٹرول ہے۔ پیٹرول ختم ہوجائے تو گاڑی رک جاتی ہے۔ اسی طرح اگر ایک بار ارادہ ٹوٹ جائے تو جدوجہد جاری رکھنا ناممکن ہوجاتا ہے۔
زندگی کا کوئی بھی مقصد چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا، ہم بیٹھے بیٹھے اسے کبھی حاصل نہیں کرسکتے۔ اس کے لیے ہمیں پہلا قدم اٹھانا ہی ہوگا، اور وہ پہلا قدم پختہ ارادہ ہے۔ مقصد کے حصول میں بہت سی پریشانیاں اور رکاوٹیں آسکتی ہیں، لیکن اگر ارارہ مضبوط ہو تو تکلیفیں بے معنی ہوجاتی ہیں۔
ارادے جن کے پختہ ہوں، نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
اگر ارادہ مضبوط ہو تو انسان ہر پریشانی کا مردانہ وار مقابلہ کرسکتا ہے۔ اگر آپ اپنے آپ کو دنیا سے منوانا چاہتے ہیں، ہار کے بجائے جیت اور کامیابی کو اپنا مقصد بنانا چاہتے ہیں تو اپنے ارادے کو اتنا مضبوط کرلیں کہ کوئی بھی پریشانی اور رکاوٹ اس کو توڑ نہ سکے ، یہی کامیابی کا راستہ ہے۔ ——

 

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں