معمولی مگر کام کی باتیں

گیس سلنڈر اور حفاظتی تدابیر

۱- ہمیشہ اپنے گھر یا جس جگہ پر آپ کو گیس سلنڈر استعمال کرنا ہے۔ گیس سلنڈر کی فٹنگ ہمیشہ تجربہ کار آدمی سے کروائیں۔

۲- وقتاً فوقتاً آگ کا رنگ چیک کرتے رہیں۔ پیلے رنگ کا شعلہ آگ کے ٹھیک سے نہ جلنے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس صورت میں بتائی گئی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔

۳- گیس کی ہلکی سی بو بھی محسوس ہونے پر گیس سپلائی پوائنٹ کے سرے پر bubblesکی موجودگی کو نوٹ کریں۔

۴- لیک کی جگہ ڈھونڈتے ہوئے جلتی ہوئی موم بتی یا دیا سلائی وغیرہ کبھی استعمال نہ کریں۔

۵- لیک کی نشاندہی ہوجانے پر مین سپلائی بندکردیں اور جگہ کو خالی کردیں۔

۶- گیس کے اخراج کے لیے گھر کی کھڑکیاں دروازے کھول دیں اور تازہ ہوا کو اندر داخل ہونے دیں۔

۷- گیس سلنڈر کو دوبارہ استعمال کرنے سے پہلے لازماً تجربہ کارآدمی سے چیک کروائیں۔

۸- اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس جگہ گیس سلنڈر کے ذریعے آگ مطلوب ہے وہاں آکسیجن کی مناسب مقدار موجود ہو یعنی جگہ اتنی تنگ اور تاریک نہ ہو کہ آگ ٹھیک سے جل نہ سکے۔

۹- گیس سلنڈر کے والوز کو خود سے کھولنے کی کوشش نہ کریں ایسا کرنے سے سلنڈر میں موجود گیسز اور مواد ہوا میں تحلیل ہوجائے گا۔ ہمیشہ گیس سپلائی چیک کرنے کے لیے آلہ استعمال کریں۔

چاولوں کا نکھار

چاول پکانا کافی محنت طلب کام سمجھا جاتا ہے اگر آپ سے ذرا بھی چوک ہوگئی تو سمجھ لیں چاول تو پک ہی جائیں گے مگر وہ یا تو ٹوٹ جائیں گے یا حلوہ سا بن جائیں گے اگر آپ چاہتی ہیں کہ چاول پکنے کے بعد کھلے کھلے اور نکھرے ہوئے نظر آئیں تو چاول ڈالنے کے تھوڑی دیر بعد لیموں کے چند قطرے ڈال دیں۔

گوشت کو محفوظ کرنا

اگر آپ کسی ایسے سفر پر جانا چاہتے ہیں جو کافی طویل ہے یا پکنک ٹائپ کا سفر ہے تو کھانے کی دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ آپ گوشت بھی بآسانی لے جاسکتے ہیں گوشت کے چھوٹے پتلے اور لمبے پیس کرکے اس میں ہلدی، نمک، سرسوں کا تیل اور پسی ہوئی مرچ لگا کر اس میں سوراخ کرکے بھردیں پھر انہیں دھوپ میں رکھ کر خشک کرلیں اورڈبوں میں محفوظ کرلیں گوشت بآسانی خشک ہوکر عرصہ دراز کے لیے کارآمد ہوجائے گا۔

دانت اور مسوڑھے کی مضبوطی

شہد کو سرکے میں گھولیں اور اس کی کلیاں کریں دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوجائیں گے۔

نیلی روشنائی

نیلی روشنائی کے دھبے پر فوراً ہری مرچ کو کاٹ کر مل دیں پھر دھوئیں، دھبہ ختم ہوجائے گا۔

لیموں زیادہ عرصہ محفوظ رکھنا

لیموں زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھنا ہو تو ہر لیموں پر گرم موم کا ایک قطرہ ٹپکادیں اور فریز کردیں۔ لیموں کافی عرصے تک صحیح حالت میں رہیں گے۔

ٹوٹکے

٭ کھانسی میں اجوائن پان میں رکھ کر چبائیں اور پیک نگلیں۔

٭ کھانسی، زکام کی شکایت ہو تو ادرک کے رس میں شہد ملا کر چاٹیں۔

٭ سردی کے اثر سے کھانسی ہو تو ادرک کے رس میں مصری ملا کر کھائیں۔

٭ چھوٹے بچے کی کھانسی میں روغنِ بادام اور موم پگھلا کر سینے پر مالش کریں۔

٭شدید کھانسی میں لونگ جلا کر اس کی راکھ شہد میں ملاکر چٹانے سے کھانسی دفع ہوجاتی ہے۔

٭ سینہ پر بلغم جمع ہو تو کشمش کو پانی میں جوش دے کر شکر ملاکر چاٹیں۔

٭پرانی کھانسی میں پیپل کو چلم میں رکھ کر تمباکو کی طرح پئیں۔

——

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146