ملتانی مٹی میں حسن کا راز

ملتانی مٹی میں حسن کا راز

ملتانی مٹی جلد کے پرورش اور خوبصورتی نکھارنے کے لیے بے حد مفید ہوتی ہے۔ اس سے الگ الگ طرح کے فیس پیک بناکر ہم چہرے پر خوبصورت چمک حاصل کرسکتے ہیں۔

آوئلی جلد کے لیے

٭ ۲ چمچ ملتانی مٹی کے پاؤڈر میں ایک چمچہ سرکا اور ایک چمچ کچا دودھ ملا لیں اور پیسٹ بناکر چہرہ پر لگائیں۔ سوکھ جانے پر دھو دیں۔

٭ ۳ چمچ ٹماٹر کے رس میں ایک چمچ چندن پاؤڈر اور ایک چمچ ملتانی مٹی کا پاؤڈر ملاکر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں، سوکھ جانے پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں، جلد چمکدار ہوجائے گی۔

٭ ۲ چمچ ملتانی مٹی کے پاؤڈر میں ایک چمچ دہی اور ایک چمچ کھیرے کا رس ملاکر چہرے پر لگائیں۔ سوکھ جانے پر چہرہ دھودیں۔

خشک جلد کے لیے

٭ ۲ بڑے چمچ ملتانی مٹی کے پاؤڈر میں ایک چوتھائی کپ کچا دودھ اور ایک چمچ گلاب جل ملاکر پیسٹ بنائیں اور آدھا گھنٹے تک چہرے پر لگاکر چہرہ دھولیں۔

٭ ایک بڑے چمچہ ملتانی مٹی کے پاؤڈر میں ایک انڈے کی زردی، ایک چوتھائی چمچہ پاؤڈر اور ایک چمچہ زیتون کا تیل ملاکر پیسٹ بنائیں اور آدھے گھنٹے تک چہرے پر لگاکر دھودیں۔ اس سے جلد کا روکھا پن (خشکی) دور ہوجائے گی۔

٭ آدھی کٹوری ملتانی مٹی کے پاؤڈر میں ۲ چمچہ بیسن، ایک چوتھائی ہلدی پاؤڈر، ایک چمچہ گلسرین اور آدھا کپ کچا دودھ ملا کر پیسٹ بنائیں، اسے چہرے پر لگانے سے جلد کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔

کیل مہاسوں کے لیے

٭ پہلے روئی کے پھاہے سے لیموں کا رس چہرہ پر لگائیں اور چہرے پر لیپ کریں۔ اب ۲ چمچہ ملتانی مٹی کے پاؤڈر میں چھ چمچہ پانی ملاکر پیسٹ بنائیں۔ سوکھنے پر دھو دیں۔

٭ ۲ چمچہ ملتانی مٹی میں آدھا چمچہ ہلدی پاؤڈر ملاکر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرہ پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھو دیں۔

عام جلد کے لیے

٭ ایک چمچہ پپیتہ کے گودے میں چوتھائی چمچہ ہلدی پاؤڈر اور دو چمچہ ملتانی مٹی کا پاؤڈر ملاکر چہرے پر لگانے سے کالے دھبے دور ہوجاتے ہیں۔

٭ ڈیڑھ چمچہ ملتانی مٹی کے پاؤڈر میں ایک چمچہ ٹیلکم پاؤڈر ایک چمچہ عرق گلاب، چار قطرے گلسرین اور چار قطرے لیموں کا رس ڈال کر لیپ بنائیں۔ آدھے گھنٹہ لگائے رکھنے کے بعد دھو دیں۔ مستقل استعمال سے چیچک کے داغ میں اس سے فائدہ ہوتا ہے۔

٭ ڈیڑھ چمچہ ملتانی مٹی میں تین چمچہ سنترے کا رس ملاکر لگانے سے چہرے کی اضافی چکنائی اور داغ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔

٭ دو چمچہ ملتانی مٹی میں ایک بڑا چمچہ شہد اور دو چمچہ سنترے کا رس ملاکر لگانے سے چہرے کے داغ دھبوں میں فائدہ ہوتا ہے۔

٭ دو چمچہ ملتانی مٹی، ایک چمچہ سنترے کے چھلکے کا پاؤڈر، ایک چمچہ بیسن، ایک چوتھائی چمچہ ہلدی پاؤڈر، ایک چمچہ عرق گلاب اور ایک چمچہ کچا دودھ ڈال کر پیسٹ بنالیں۔ مستقل استعمال سے چہرے کی جھائیاں بالکل صاف ہوجائیں گی۔

٭ ایک چمچہ ملتانی مٹی کے پاؤڈر میں ایک چمچہ کھیرے کا رس اور ایک بڑا چمچہ آلو کا گودا ملاکر پیسٹ بنائیں اس کے مستقل استعمال سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں