موت کی یاد

ابو سفیان اصلاحی

فرمان باری تعالیٰ:

کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ وَ مَا الْحَیَاۃُ الدُّنْیَا اِلاَّ مَتَاعُ الْغُرُورِ¡(آل عمران:۱۸۵)

’’ہر جان دار کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور تمہیں قیامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا، وہ مراد کو پہنچ گیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے۔‘‘

یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں سے نہ جانے کتنے لوگوںکو دفن کرتے ہیں، اپنی آنکھوں کے سامنے کتنے عزیزوں، رشتے داروں اور دوستوں کے جنازے اٹھتے دیکھتے ہیں اور کتنے تونگروں اور دولت مندوں کو اس دنیا سے خالی ہاتھ جاتا دیکھتے ہیں جب کہ اس حقیقت سے بھی بہ خوبی آگاہ ہیں کہ نہ تو قبر میں کوئی الماری ہوتی ہے اور نہ کفن میں کوئی جیب، مگر پھر بھی آخرت کی تیاری سے غافل رہ کر اس دنیائے رنگ و بو میں قیامت تک رہنے کی امیدوں کے ساتھ مست رہتے ہیں اور اسی کو اپنی عقل مندی اور دانائی سمجھتے ہیں اور اسی فکر پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ حضرت ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن کسی شخص کے قدم اپنی جگہ سے ہل نہ سکیں گے، جب تک کہ وہ پانچ باتوں کا جواب نہ دے، (۱) اپنی عمر کہاں صرف کی (۲) جوانی کہاں خرچ کی (۳) مال کہاں سے کمایا (۴) کہاں خرچ کیا (۵) جو کچھ علم سیکھا اس پر کتنا عمل کیا؟ (جامع ترمذی)

حضرت عثمان غنیؓ کے حوالے سے مروی ہے کہ آپ جب کبھی کسی قبر کے پاس جاتے تو اتنا روتے کہ داڑھی تر ہوجاتی۔ آپ سے اس کا سبب دریافت کیا گیا تو آپؓ نے کہا کہ رسولِ اکرمؐ کا ارشاد ہے قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔ اگر کوئی اس سے بچ گیا تو آگے بھی بچ گیا اور جو اس میں پھنس گیا وہ آگے بھی پھنس گیا، مزید یہ کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا میں نے قبر سے زیادہ بھیانک منظر نہیں دیکھا۔ (جامع ترمذی)

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146