موسم سرما میں جلدکی حفاظت

زینب جعفری

جسم تعالیٰ کا عطا کردہ ایک عظیم تحفہ ہے اور چہرہ پورے جسم کا آئینہ۔ اس کی تازگی اور خوب صورتی شخصیت کی ترجمانی کرتی ہے۔ اس کی دیکھ بھال اور پورے جسم کا بناؤ سنگھار ہر عورت کی ذمہ داری ہے۔ چہرہ کیا ہے بس جسم کا ایک حصہ۔ اور اس کی جان ہے جلد جس کی حفاظت اور خوبصورتی ہی آپ کی نمائندگی کرتی ہے۔ جلد کو کیسے تازہ اور خوب صورت رکھا جائے اور وہ بھی سردی کے موسم میں جب اس کی نمی ختم ہونے لگتی ہے، یہی آج آپ کو بتانا ہے۔

جلد کی حفاظت کے لیے ہمیں جسمانی صحت، صفائی، مناسب دیکھ بھال اور متوازن غذا کی اشد ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ ہم وہی ہوتے ہیں جو کچھ ہم کھاتے ہیں۔

عام طور پر انسانی جلد کو تین قسموں میں بانٹا جاتا ہے۔ (۱) چکنی جلد (۲) خشک جلد (۳) ملی جلی جلد

تینوں قسم کی جلدوں کے بارے میں کس میں کیا خوبی ہے اور کیا کمی اس کی بھی معلومات ہونے سے جلدی تحفظ کے سلسلے میں انسان محتاط رہ سکتا ہے۔

چکنی جلد

اس جلد میں مسام کھل جاتے ہیں جس کے وجہ سے اندرونی غدود زیادہ نمی پیدا کرنے لگتے ہیں تو بیرونی سطح چکنی ہونے لگتی ہے۔ یہ پیدائشی اور موروثی یا بعض اوقات لاپرواہی غیر متوازن غذاؤں، آرام طلبی اور غلط کاسمیٹک کے استعمال سے چکنی جلد ہوجاتی ہے۔

حفاظت

اس کی حفاظت کے لیے دن میں ایک بار گرم پانی سے غسل کرنا چاہیے، چہرے کو چار چھ بار ہلکے گرم پانی سے دھوئیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی کے چھینٹے لگائیں ہر بار منہ دھونے کے بعد اسٹرنجنٹ لوشن یا اسکن ٹانک ضرور لگائیں۔

صبح و شام چہرے کی کلینزنگ کریں، ہفتہ میں دو بار چہرے کا فیشل کریں، چکنی جلد کے لیے عرق اجمود، شہد اور لیموں یا ادرک کے رس کے چند قطرے کا آمیزہ مفید ہوتا ہے کبھی بھی صرف روغن کا مساج نہ کریں کیوں کہ یہ چکنی جلد کو اور چکنا بنا دے گا۔

مرغن اور تلی ہوئی چیزوں سے بچیں، پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔

خشک جلد

یہ قدرتی روغن اور رطوبت کی کمی کی وجہ سے بے رونق ہوجاتی ہے۔

موسم سرما میں اکثر جلد پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں اور بعض اوقات جلد پھٹ جاتی ہے۔

خشک جلد بھی پیدائشی ہونے کے ساتھ ساتھ بیرونی اثرات سے بھی متاثر ہوا پیدا ہوجاتی ہے۔ جیسے دھوپ کی تمازت، سرد خشک ہوا۔

حفاظت

روزانہ دن میں دو تین بار روغنِ بادام یا روغن زیتون کا چہرے پر مساج ضرور کریں اگر قبل غسل ممکن ہو تو مساج کریں۔ گرم پانی کے استعمال سے بچیں۔

صفائی کے لیے ہمیشہ ایسے کلینزنگ کا استعمال کریں، جس میں چکنائی شامل ہو۔ ہر بار چہرہ دھونے کے بعد موئسچرائرنگ لگائیں۔رات میں سونے سے پہلے چہرے اور گردن پر لوشن کریم لگائیے۔

جلد کی صفائی کے بعد ہلکی Skin Tonic استعمال کرسکتے ہیں ایسی جلد والی خواتین کو ہفتے میں ایک بار فیشل استعمال کرنا چاہیے۔

طریقہ

lایک انڈے کی زردی، دودھ دو کھانے کے چمچے، شہد آدھا چائے کا چمچہ سے ان سب کا آمیزہ چہرہ پرلگائیں۔ ۱۵ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔

lپگھلے مکھن میں دودھ ملا کر لگانے سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔

ملی جلی جلد

اس میں خشکی اور چکنائی دونوں پائے جاتے ہیں۔ اس جلد کی پہچان یہ ہے کہ ناک اور ٹھوڑی چکنی ہوگی اور آنکھوں کے نیچے اور رخساروں پر خشک۔

جلد اور غذا

روز مرہ کی غذا سے ہی جلد پر اچھے یا برے اثرات پڑتے ہیں۔ انسان جو کھاتا پیتا ہے اسی کے بقدر رنگ و روپ میں اضافہ اور کمی وغیرہ ہوتی ہے۔ اس لیے صحیح غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے، ذہنی و فکری تناؤ اور غصہ وغیرہ سے جلد متاثر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے داغ دھبہ، کہیں جھریاں پڑنے کی وجہ سے قبل از وقت انسان پر بڑھاپے کے آثار نمایاں ہونے لگتے ہیں۔lll

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں