*بے شک ایمان والے وہ ہیں، جو نماز قائم کرتے ہیں اورزکوٰۃدیتے ہیں اورجو آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ دراصل وہی اپنے رب کی ہدایت پر ہیں۔ اور وہی مراد پائیں گے۔ ( لقمان: ۴-۵)
*بے شک کامیاب ہوگیا جس نے پاکی اختیار کی اور اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھتا رہا۔ (الاعلی: ۱۴-۱۵)
*بے شک ایمان والے کا میاب ہوگئے جو اپنی نمازوں میں گڑگڑاتے ہیں اور عجز ونیاز کرتے ہیں اور جو کسی بیہودہ بات کی طرف دھیان نہیں دیتے۔ (المومنون:۲۳)