میرا بچہ

محمد شکیل انجینئر اقراء بکس محمد علی روڈ، اکولہ، ۴۴۴۰۰۱

آج ہی اسے ہاسپٹل سے چھٹی ملی ہے
وہ مرتے مرتے بچی ہے
پچھلے انیس دن سے وہ دوا خانے میں بھرتی تھی
اس کی آنکھوں میں سیاہ حلقہ پڑگیا ہے
آنسوؤں کی لڑی نہیںٹوٹتی
کبھی کبھی زور سے رونے لگتی ہے
نہ کھاتی ہے، نہ پیتی ہے
اکثر خیالوں میں گم رہتی ہے
جیسے کوئی پاگل
یہ ایسی تو نہ تھی
پھر اس معصوم کو کیا ہوا
یہ کیوں بڑبڑاتی ہے
یہ کن خیالوں میں گم رہتی ہے
آؤ…
ذرا پوچھ کے دیکھیں!
شاید ہمیں کچھ بتادے
بہت روتے ہوئے اس نے زباں کھولی
ابھی ابھی کی تو بات ہے جی
صرف تین سال پہلے
پہلی بیٹی کی خبر سن کر
میرے سرتاج
اداس ہوگئے تھے
میں دعا کرتی رہی، روتی رہی
دوسری لڑکی جب پیدا ہوئی

تو میں حیران رہ گئی
کوستی رہی خود کو
میرے سرتاج…!
مجھ سے ملنے نہیں آئے
دو مہینے تک
میں اللہ سے دعا کرتی رہی
میرے مولیٰ، میری بات سن
مِری جھولی میں ڈالے ہیں تو نے گوہر
تری رحمتوں سے گلہ کچھ نہیں
یہی آرزو ہے، یہی التجا
فقط ایک بیٹا عطا کر خدا
وظیفہ مرا تھا صبح شام کا
مجھے ایک بیٹا عطا کر خدا
ساتھ میں میری ماں بھی تھی
میں سونو گرافی کرکے لوٹی تھی
لیڈی ڈاکٹر نے بتایا
حمل چارمہینے کا ہے
مبارک ہو، وہ لڑکا ہے
دوڑتیہوئے گھر آئی
ٹوکرا لڈّو کا ساتھ میں لائی
گھر میں خوش خوش داخل ہوئی
سامنے، مِرے سرتاج تھے
میں نے، خوشی کی انتہا میں
ٹوکرا رکھ دیا ان کے ہاتھ میں
میں اپنے قابو میں نہیں تھی
ان کے کان میں
میں نے دھیرے کہا
آپ کا مُنَّا آنے والا ہے
یہ خبر سناکر
اس امید میں تھی کہ شاید
وہ خوشی سے جھوم کر
مجھ کو اٹھا لیں گے
ہائے افسوس، صد افسوس
بدنصیبی کی یہ انتہا ہے
وہ کہنے لگے :
فوراً اس کا اسقاط کرادو
میں یہ سمجھی شاید انھوں نے غلط سنا ہے
میں نے دوبارہ کہا یہ منّی نہیں منّا ہے
ان کے تیور بدل گئے
مجھ سے کہنے لگے
جلدی جا ورنہ
تیری طلاق ہوگئی، سمجھی؟؟
………
میں تو بے ہوش ہوگئی سن کر
ان کے قدموں میں گر پڑی فوراً

جب مجھے ہوش آیاتو
مرا بچہ قتل ہوچکا تھا
مرا لعل اپنی ماں کی گود میں آنے سے پہلے
دفنا دیا گیا تھا
یا شاید
ہاسپٹل کے باہر
آوارہ کتوں نے
اسے نوچ کھایا
میرا سرتاج
مجھے اپاہج بناکر
مرے بچے کو قتل کرکے
آج اس وارڈ سے
الیکشن لڑنے کے لیے کھڑا ہے
کہتا ہے
اگر تین بچے ہوجائیں گے تو
میں کیسے لڑوں گا الیکشن پھر؟
ووٹ دو
ان ظالموں کو
قاتل ہیں جو
اپنی اولاد کے
یہ دوسروں کو کیا دیں گے؟

 

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146