میں پردہ کیوں کرتی ہوں؟

.........

جب میں نے پردے کی شروعات کی تو زیادہ معلومات نہیں تھیں۔ اتنا معلوم تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اور ویسے بھی مجھے پردے کا شوق تھا۔ پردے کی شروعات کے بعد معلومات بڑھنے لگیں۔ دھیرے دھیرے اس کے فائدے ظاہر ہونے لگے۔ اور یقین ہوگیا پردے میں ہم بالکل ہی محفوظ ہوتے ہیں۔

پردے کے ساتھ باہر جانے پر بڑا سکون رہتا ہے کیونکہ یہ اطمینان ہوتا ہے کہ کسی بھی بری نظر سے ہم محفوظ ہوتے ہیں اور سب سے بڑی بات اس میں اللہ کی خوشنودی ملتی ہے اور اللہ کی رضا سے بڑھ کر تو کچھ نہیں۔

موجودہ دور کی عورتوں نے پردہ چھوڑ کر اپنی تباہی کو خود ہی دعوت دی ہے۔آپ خود ہی اس بات پر غور کریں کہ عورت نے پردہ چھوڑ کر کیا کیا نقصانات اٹھائے ہیں؟ عورت کو آزادی کے نام پر کس طرح سے بیوقوف بنایا جارہا ہے اور افسوس تو اس بات کا ہے کہ غیر مذہب ہی نہیں بلکہ ہمارے مذہب کی عورتیں بھی اس دھوکے میں ہیں کہ پردہ ان کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ وہ پردے کو جہالت کی نشانی مانتی ہیں۔

عورت کو تعلیم اور ترقی کا پورا حق ہے مگر اپنی عزت اور وقار کے ساتھ۔ اور عزت و وقار کی حفاظت اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب وہ پردہ میں رہے۔ اگر ہر عورت پردے کی اہمیت کو سمجھ لے تو ہماری قوم اور معاشرہ کتنی ہی برائیوں سے محفوظ ہوسکتا ہے۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146