ناقابلِ یقین حقائق

ادارہ

ہماری روز مرہ زندگی میں بعض مشاہدات ایسے ہوتے ہیں جو بظاہر ناقابلِ یقین ہوتے ہیں، لیکن وہ حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔ دنیا میں ایسے لوگ گزرے ہیں جنھوں نے ان حقائق کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ بھی چند ایسے ہی حقائق ہیں:

٭ ایک ابلا ہوا انڈا جو خوب سخت ہوچکا ہو۔ لے لیجیے اور اسے چوڑائی کی سمت سے میز پر زور سے گھمائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ وہ لیٹا رہنے کی بجائے ایک سرے پر کھڑا ہوجائے گا۔ جبکہ اس سائز کاکچا انڈا یا کم ابلا ہوا انڈا ایسا نہیں کرے گا۔

٭ کوچوان کے چابک یا کسی دوسرے کوڑے کو جب آپ زور سے جھٹکا دیتے ہیں تو اس میں سے آواز کیوں پیدا ہوتی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ کوڑے کے سرے کی رفتار آواز کی رفتار سے زیادہ ہوتی ہے۔ ہوا میں آواز کی رفتار تقریباً ساڑھے سات سو میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

٭ اوسط درجے کا انسان ہر سال ایک ٹن غذا اور مشروبات استعمال کرتا ہے۔

٭ ہماری چھینک کی رفتار تقریباً سو میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

٭ انسانی آنکھ اس قدر تیز ہوتی ہے کہ اندھیرے میں یعنی رات کو کسی پہاڑی پر کھڑا ہوا انسان پچاس میل کے فاصلے پر روشن ہونے والی دیا سلائی کی جھلک دیکھ سکتا ہے۔

٭ آپ کے دائیں ہاتھ کے ناخن آپ کے بائیں ہاتھ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں کیونکہ آپ اپنا دایاں ہاتھ نسبتاً زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

٭ مسکرانے میں ہم اپنے سترہ اعصاب سے کام لیتے ہیں، لیکن جب ہمیں غصہ آتا ہے تو ہمارے چہرے کے تینتالیس اعصاب کو کام کرناپڑتا ہے۔

٭ ایک معمولی چیونٹی اپنے وزن سے پچاس گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہے۔

٭ عام طور پر یہ سمجھا جاتاہے کہ مچھر جاڑوں میں مرجاتے ہیں، لیکن یہ کیڑا اتنا سخت جان ہوتا ہے کہ شمالی قطب کے قریب بھی پایا گیا ہے جہاں سب سے زیادہ سردی پڑتی ہے۔

٭ ایک چھچھوندر، ایک ہی رات میں تین سو فٹ لمبی سرنگ کھود سکتا ہے۔

٭ پانی سے لبریز گلاس پر برف کی ڈلی آہستہ سے رکھ دیجیے پانی باہر نہیں گرے گا حالانکہ برف پگھل کر اس کی مقدار میں اضافہ کردے گی۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146