کیوں نہ اولیٰ رہے عظمتِ مصطفیٰ
جب خدا خود کرے مدحت ِ مصطفیٰ
دونوں عالم میں وہ کامراں ہوگیا
مومنو جس نے کی طاعتِ مصطفیٰ
رب نے فرما دیا ہے یہ قرآن میں
پاک اور صاف ہے سیرتِ مصطفیٰ
سنتوں سے مزین کرو زندگی
چاہتے ہو اگر شفقتِ مصطفیٰ
گھیر لیتے ہیں آکر فرشتے مجھے
میں کہ کرتا ہوں جب مدحتِ مصطفیٰ
راہ پر ان کی فرقان چلتی اگر
خوار ہوتی نہ یوں اُمتِ مصطفیٰ