روشنی روشنی —- میرے پیارے نبی
زندگی زندگی —– میرے پیارے نبی
آپ آئے تو دنیا سنورنے لگی
ظلم مٹتا گیا مٹ گئ بے کسی
بنت حوا نے پایا حق زندگی
زندگی کو ضرورت تھی جس چیز کی
آپ نے بخش دی –
میرے پیارے نبی
جب ہویدا ہوئیں برکتیں آپ کی
غم کے ماروں کی قسمت چمکنے لگی
تاجور بن گئے رومئ و فارسی
ایک حبشی کو مخلوق کہنے لگی
سیدی سیدی —
میرے پیارے نبی
آپ رحمت سراپا، سراپا کرم
آپ کی خاک پا رشک جاہ و حشم
سید الانبیاء آپ شاہ امم
آپ مہر عرب آپ ماہ عجم
روشنی روشنی —-
میرے پیارے نبی
آپ شمس الضحی آپ بدر الدجیٰ
آپ کے زیر پا سدرة المنتہی
آپ ہی کا دیا حق کا روشن دیا
آپ ہی کے وسیلے سے قرآں ملا
رونق زندگی—-
میرے پیارے نبی
آدمیت پہ احسان ہے آپ کا
رب کا فرمان ، فرمان ہے آپ کا
کوہ جود و سخا خاتم الانبیاء
مسندِ دوسرائی شہ دوسرا
اک چٹائی تری —
میرے پیارے نبی
اےدو عالم کے سردار ! میں آگیا
ایک ’’مجرم گنہگار‘‘ میں آگیا
امتی تیرا سرکار ! میں آگیا
اے شفاعت کے سالار ! میں آگیا
’’سرفراز خطاکار‘‘ میں آگیا
تیرا بزمی وہی —-
میرے پیارے نبی