نعت رسول ﷺ

حفیظ میرٹھی

میسر ہو اگر ایمان کامل

کہاں کی الجھنیں، کیسے مسائل

نہیں جن میں تمہارا عکس شامل

وہ نقشے ہیں مٹا دینے کے قابل

ثبوتِ عظمتِ انسانیت ہیں

محمد مصطفیؐ انسانِ کامل

تمہارا ہر قدم شمعِ ہدایت

تمہارا نقش پا تصویرِ منزل

ہزار آزادیوں سے لاکھ بہتر

تمہارے عشق کے طوق و سلاسل

تمہارے قولِ فیصل سے ہوئی ہے

نمایاں خیر و شر کی حدِّ فاصل

سکوں مجھ کو نہیں درکار آقاؐ

بڑھا دیجے مری بے تابی دل

اجازت ہو تو شاہاؐ! پیش کر دوں

مرے پہلو میں ہے ٹوٹا ہوا دل

حفیظؔ اس عشقِ احمدؐ کی بدولت

مجھے ہے دولتِ کونین حاصل

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

درج بالا کیو آر کوڈ کو کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کرکے حجاب اسلامی کو عطیہ دیجیے۔ رسید حاصل کرنے کے لیے، ادائیگی کے بعد پیمنٹ کا اسکرین شاٹ نیچے دیے گئے  وہاٹس ایپ پر بھیجیے۔ خریدار حضرات بھی اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ زرِ تعاون مبلغ 600 روپے ادا کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں پیمنٹ کا اسکرین شاٹ اور اپنا پورا پتہ انگریزی میں لکھ کر بذریعہ وہاٹس ایپ ہمیں بھیجیے۔

Whatsapp: 9810957146