’’مصطفی آپؐ ہیں مجتبیٰ آپؐ ہیں‘‘
آپؐ ختم الرسل، انتہا آپؐ ہیں
جس کے دم سے ہے روشن یہ سارا جہاں
روشنی آپؐ وہ، وہ ضیاء آپؐ ہیں
فخر ہے ہم کو ہیں آپؐ کے امّتی
فرش سے عرش کا رابطہ آپؐ ہیں
جس پہ چلنے سے انسان ہو سرخ رو
آپؐ منزل ہیں وہ راستہ آپؐ ہیں
سنگ باری ہوئی، بد دعا پر نہ کی
’رحمت عالمیں‘ مہرباں آپؐ ہیں