اپنے چھوٹوں پہ شفقت بڑوں کا لحاظ
دل سبھوں کو لبھاتے تھے پیارے نبیؐ
پیٹ پر اپنے پتھر بندھے تھے مگر
دوسروں کو کھلاتے تھے پیارے نبیؐ
الفتوں کا سبق آپؐ ہی نے دیا
نفرتوں کو مٹاتے تھے پیارے نبیؐ
ہر گھڑی ہر قدم دوسروں کا خیال
اپنے رب کو مناتے تھے پیارے نبیؐ
سب کے دکھ درد میں تھے برابر شریک
ہاتھ سب کا بٹاتے تھے پیارے نبیؐ
فتح مکہ پہ ان کی فراست عیاں
سب کے ہی کام آتے تھے پیارے نبیؐ
بدر ہو یا احد ہو کہ احزاب ہو
اپنی جرأت دکھاتے تھے پیارے نبیؐ