نعت

راسخؔ عرفانی

صبحِ نو کر کرن کہ تارا ہے

آپؐ کا نام کتنا پیارا ہے

اللہ اللہ رسولؐ کا مسکین!

باغِ جنت کا استعارا ہے

کیا کہے گی غموں کی دھوپ مجھے

سر پہ سایہ اگر تمہاراؐ ہے

راہِ طیبہ میں پانیوں کا سفر

موجِ گردار بھی کنارا ہے

اُن کی چاہت میں رزمِ عالم کا

مجھ کو ہر سانحۂ گوارا ہے

چاند اوجھل ہے گو پسِ گنبد

ضو بدستور آشکارا ہے

ہم نے صدیوں میں نعت کو راسخؔ

شیشۂ روح میں اتارا ہے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں