نعت

دانش نور پوری

حسن اخلاق کا معجزہ دیکھئے

جاں کا دشمن بھی ہے ہم نوا دیکھئے

اک طرف کافرون کی جفا دیکھئے

اک طرف مصطفی کی عطا دیکھئے

ان کا جود و کرم اور سخا دیکھئے

دشمنوں کے بھی حق میں دعا دیکھئے

چھوڑا امت نے کیا راستا آپ کا

ہر قدم پر ہے اک حادثہ دیکھئے

مدرسہ دیکھنا ہے اگر آپ کا

آپ صفہ کا بس مدرسہ دیکھئے

کس طرح کر رہا ہے حفاظت خدا

ثور کے غار کا ماجرا دیکھئے

غزوہ بدر ہو یا حنین و اُحد

کیا تھا اصحاب کا حوصلہ دیکھئے

دیکھئے اہل طائف کے ظلم و ستم

اور آقا کا صبر و رضا دیکھئے

مقتدا آپ ہیں، قائد انبیاء

شاہ بطحا کا یہ مرتبا دیکھئے

ہر ورق آئنہ ان کی تصویر کا

غور سے گر کتاب ہدا دیکھئے

سارے امراض دانش ہوا ہوگئے

کوئے طیبہ کی آب و ہوا دیکھئے

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی ستمبر 2024

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں