ونٹر اسکن ٹونر

ماخوذ

کا زمانہ ہے اور یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ اس موسم میں ہماری جلد پر کتنا خراب اثر پڑتا ہے۔ سرد موسم ہماری جلد کو بہت زیادہ خراب کر دیتا ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے کو بھرپور توجہ نہ دیں تو وہ مکمل طور پر خشک ہو جاتا ہے اور جلد پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں۔ اس لیے لازم ہے کہ بہت اچھے موئسچرائزر کا مسلسل استعمال رکھا جائے۔ لیکن کیا سردیوں میں ہمیں ٹونر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ کافی سالوں سے کلینزر اور موئسچرائزرز کا استعمال ہو رہا ہے اور ہم ٹونر کو نظر انداز کرتے جا رہے ہیں۔ ٹونر صرف تب ہی خریدا جاتا ہے جب کہ ہم ایک مکمل اسکن کیئر کٹ خریدتے ہیں۔ جب ہم اپنی ڈریسنگ ٹیبل کی طرف دیکھتے ہیں تو وہاں زیادہ تر لوشن اور موئسچرائزر کی ہی بھرمار نظر آتی ہے۔ اب ہمیں ٹونر کی اصل حقیقت کو جان لینا چاہیے اور اس کی افادیت سے فیض یاب ہونا چاہیے اور اس کو ڈیلی اسکن کیریئر پروگرام میں شامل کر کے دیکھیں کہ آپ کیا چیز بھول کر بیٹھی ہوئی تھیں۔

 ٹونر کلینزنگ کر نے کے بعد کلینزر کے جو نشان جلد پر پڑ جاتے ہیں ان کو صاف کرتا ہے۔

 آپ کی جلد کی قدرتی پی ایچ کو واپس اپنی جگہ پر آنے میں مدد دیتا ہے۔

 میک اپ کو سیٹ رکھتا ہے۔

 جلد کی کنڈیشنگ کرتا ہے۔

اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کا ٹونر ٹھنڈی جگہ پر رکھا ہوا ہے۔ ریفریجریٹر آئیڈیل ہے۔ آپ اپنے ٹونر کو استعمال کرنے کے لیے (کلینزنگ کے بعد) روئی کا استعمال بھی کرسکتی ہیں۔ یہاں ہم چند اقسام کے ٹونر بتا رہے ہیں جو کہ آپ کی جلد کو محفوظ، موئسچرائز اور نرم و ملائم رکھ سکتے ہیں۔

پی ایچ ٹونر

ڈسٹل واٹر ایک کپ، بریگ سیب سائڈر سرکہ (یا کوئی بھی قدرتی نان ڈسٹل سرکہ سیب کا)، عرق گلاب دس قطرے، کیمومائل آٹھ قطرے۔ ان تمام اشیاء کو اپنی مرضی کی بوتل میں رکھ لیں اور اچھی طرح ہلالیں۔ ہر مرتبہ استعمال کرنے سے قبل بھی ہلا لیا کریں۔ کلینزنگ کے بعد آپ روئی سے یا اسپرے سے بھی اس کا استعمال کرسکتی ہیں۔

ہربل ریفریشر

وچ ہیزل ایک کپ، ڈسٹل واٹر آدھا کپ، کیمومائل ٹی بیگ ایک عدد، کیونڈ آئل دس قطرے اور صندل کا تیل ۶ قطرے۔ پانی کو ابالیں اور اس میں ٹی بیگ ڈال دیں اور ۱۵ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ اب کیمومائل ٹی بیگ والے پانی کو وچ ہیزل میں ڈالیں اور دونوں تیل ملائیں، استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلالیں۔

ایلوسوور

ایلوویرا جیل آدھا کپ، ڈسٹل واٹر ایک کپ، کیمومائل آئل ۱۰ قطرے، تمام اجزاء کو ملالیں اور ہر بار استعمال سے پہلے ہلالیں۔ یہ تینوں ٹونر کی تراکیب سے آپ کو سردیوں کے دنوں میں جلد کو نرم و ملائم رکھنے میں مدد ملے گی۔ آپ کی جلد نرم، ترو تازہ اور صحت مند رہے گی۔

جلد کی حفاظت گھر پر

ہلدی اور لیموںسے جلد کی حفاظت

آج کل خواتین ہلدی اور لیموں کے مساج سے اپنی جلد کو بہترین غذائیت مہیا کرتی ہیں۔ جس سے ان کی جلد چمکدار اور نرم و ملائم ہوجاتی ہیں۔ ایسی جلدہر قسم کے دانوں سے محفوظ رہتی ہے۔ ہلدی سے چہرے پر مساج کرنے سے چہرے کا روواں ختم ہو جاتا ہے اور تھریڈنگ کی ضرورت نہیں پڑتی اس کے علاوہ رنگت الگ نکھر آتی ہے۔ جلد سے بالوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ویکس بھی چینی اور لیموں کو ایک خاص مقدار میں مکس کر کے تیار کی جاتی ہے۔ بیسن کا بھوسا اور آٹا بھی جلد کی کلینزنگ میں بے حد کارآمد ثابت ہوتاہے۔ ان قدرتی اشیاء کو استعمال کرنے سے جلد کی تازگی اور صحت و کشش میں اضافہ ہوتا ہے۔ شہد کے مساج سے بھی چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔

سانولی رنگے کے لیے

۱- چنے کی دال بھگو کر پیس لیں۔ اس کو دودھ میں حل کر کے لیپ سا بنا لیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے پر لگالیں پھر تازہ پانی سے دھولیں۔ روزانہ اسے چہرے پر لگائیں۔ کچھ دن میں چہرہ صاف ستھرا ہوجائے گا۔

۲- سرسوں کی کھل میں سنگترے اور لیموں کے چھلکے ملاکر ابٹن بنالیں۔ روزانہ چہرے پر لگائیں۔ سانولا پن دور ہوجائے گا۔

۳-بادام، ہلدی اور چاول پیس کر ان میں تھوڑا سا دودھ شامل کرلیں۔ پھر یہ ماسک چہرے پر لگالیں۔ بیس منٹ بعد دھولیں۔ چند دن میں فرق محسوس ہوگا۔

جلد کی صفائی کے لیے مفید اُبٹن

اجزاء: چنبیلی کی کلی اور بیسن ایک ایک کپ، ہلدی پسی ہوئی دو بڑے چمچے اور چینی پسی ہوئی ایک چمچہ۔

ان سب اجزاء کو ملا کر ایک پیالے میں اس مکسچر کا ایک بڑا چمچہ لیں اور اس میں چند قطرے لیموں اور پانی ملا کر استعمال کریں۔ چند دن استعمال کے بعد آپ کا رنگ صاف ہوجائے گا۔ چہرے کی حفاظت کے لیے کریموں کی بجائے گھر پر موجود اشیاء سے ہی جلد کی حفاظت کریں۔

مزید

حالیہ شمارے

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ ستمبر 2023

شمارہ پڑھیں

ماہنامہ حجاب اسلامی شمارہ اگست 2023

شمارہ پڑھیں